اہم ترین خبریںمشرق وسطی

صیہونی قبضے سے گولان ہائٹس کی آزادی ہمارا مسلمہ حق ہے، فیصل المقداد

شیعیت نیوز: شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد نے گولان ہائٹس کو صیہونی قبضے سے آزاد کروانے کو شام کا مسلمہ حق قرار دیا ہے۔

یہ بات انہوں نے امن کے امور میں اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل جان لاکروا اور مغربی ایشیا کے امور میں اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد خالد الخیاری سے بات چیت کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا کہ گولان ہائٹس کے مقبوضہ علاقے میں اقوام متحدہ کی امن فوج کی موجودگی اس مسئلے کا مستقل راہ حل نہیں ہے کیونکہ اصل مسئلہ غاصب صیہونی حکومت کا ناجائز قبضہ ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ امن محافظ فوجیوں کی موجودگی یا تعیناتی صیہونی قبضے جیسی مشکلات کی راہ حل نہیں بن سکتی۔

انہوں نےصیہونی حکومت سے گولان ہائٹس واپس لینے کو شام کا مسلمہ حق قرار دیتے ہوئے کہا: شام حکومت نے ہمیشہ مقبوضہ گولان ہائٹس کے علاقے میں اقوام متحدہ امن فوجی کی موجودگی کی حمایت کا اعلان کیا ہے اور اپنے اس موقف پر قائم رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خلیج میں پہلے اسرائیلی سفارت خانے کا ابو ظہبی میں افتتاح

شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد نے مزید کہا: ہم مقبوضہ علاقے میں اقوام متحدہ امن فوج کے مشن کی حمایت کرتے ہیں اور خاص طور پر ان کی جانب سے شام کی خودمختاری اور حق خود ارادیت کے خلاف انجام پانے والی غاصب صیہونی حکومت کی خلاف ورزیوں پر نظر رکھنے پر زور دیتے ہیں۔

انہوں نے اپنی گفتگو میں اقوام متحدہ امن فوج کی جانب سے سلامتی کونسل کی قرارداد کی روشنی میں اپنی ذمہ داریوں کی پابندی اور ادائیگی پر بھی تاکید کی۔

یاد رہے 1974ء میں شام اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد گولان ہائٹس کے مقبوضہ علاقے میں اقوام متحدہ کی امن فوج تعینات کر دی گئی تھی جو اب تک وہاں موجود ہے۔

گولان ہائٹس شام کے صوبے القنیطرہ کا ایک علاقہ ہے جس پر اسرائیل کی غاصب صیہونی حکومت نے 1967ء کی چھ روزہ جنگ کے دوران قبضہ کیا تھا اور 1982ء میں اسے اپنی سرزمین کا حصہ قرار دے دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button