اہم ترین خبریںپاکستان

فخر پاکستان معروف کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے فرزند ساجد علی سدپارا نے ایک بار پھر بڑا اعلان کردیا

محمد علی سدپارہ کے فرزند ساجد سدپارہ بھی اس مہم میں شریک تھے تاہم وہ کے ٹو کیمپ تھری سے واپس آگئے تھے۔

شیعیت نیوز: فخر پاکستان معروف کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے فرزند ساجد علی سدپارا نے اپنے والد کی ڈیڈ باڈی کی تلاش کیلئے ایک بار پھر سرچ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ساجد علی سدپارہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے والد اور ان کے ساتھیوں کی موت کی وجوہات کا سراغ لگانے خود کے ٹو جا رہے ہیں اور میں آپ سب کو اس سال کے اوائل میں کے ٹو پر پیش آنے والے المناک سانحے کے بارے میں تازہ ترین اپ ڈیٹ دینا چاہتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس دوران وہ اس مہم پر ڈاکیو منٹری فلم بھی بنائیں گے۔ ساجد سدپارہ اپنے ساتھیوں فضل علی اور عزیز بیگ کے ہمراہ ستائیس یا اٹھائیس جون کو کے ٹو کی طرف روانہ ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمٰن کے بدکار ساتھی مفتی عزیز الرحمٰن کے جسمانی ریمانڈ میں 3روز کی توسیع

ساجد سدپارہ کا کہنا تھا کہ اس مہم کے دوران انہیں ان کے والد کو ڈھونڈنے کیلئے کوئی نہ کوئی سراغ مل جائے گا۔ یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں پاکستان کے معروف کوہ پیما محمد علی سدپارہ اپنے تین غیر ملکی ساتھی کوہ پیمائوں سمیت کے ٹو کی بلندی پر لاپتہ ہو گئے تھے۔ جن کا ابھی تک کوئی سراغ نہ مل سکا۔ بعد میں حکومت کی جانب سے باقاعدہ کوہ پیمائوں کی موت کا اعلان کیا گیا تھا۔ محمد علی سدپارہ کے فرزند ساجد سدپارہ بھی اس مہم میں شریک تھے تاہم وہ کے ٹو کیمپ تھری سے واپس آگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button