اہم ترین خبریںایران

کورونا وائرس ، رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ ای نے ویکسین کے بارے میں اہم فیصلہ کرلیا

ایران میں میڈیکل سائنس کے ثقافتی شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر علی رضا مرندی کے مطابق آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کرونا ویکسین لگانے کی دو شرائط رکھی تھیں:

شیعیت نیوز: رہبرمعظم انقلاب آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای آئندہ چند دنوں میں ایرانی ساختہ کرونا ویکسین لگوائیں گے”

ایران میں میڈیکل سائنس کے ثقافتی شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر علی رضا مرندی کے مطابق آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کرونا ویکسین لگانے کی دو شرائط رکھی تھیں:

1) باری سے ہٹ کر ان کو الگ سے ویکسین نہ لگائی جائے،
2) صرف ایرانی ویکسین لگوائی جائے۔

یہی وجہ ہے کہ ابتدا میں اسّی سال سے زائد افراد کی ویکسینیشن کے وقت آپ نے غیر ملکی ویکسین نہیں لگوائی اور ایرانی ویکسین کا انتظار کیا اب جبکہ ایرانی ویکسین دستیاب ہونے جا رہی ہے، رہبر معظم کو اس کی پہلی ڈوز لگائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ شیخ رشید کےگھرکے نزدیک شیعہ مسجد وامام بارگاہ پر حملے کی کوشش

یاد رہے کہ ایرانی ویکسین "کوو ایران برکت” ایرانی یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل نوجوان سائنسدانوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔ ایران دنیا میں چھٹا اور عالم اسلام اور مغربی ایشیاء میں پہلا ملک ہے جس نے ویکسین تیار کی ہے۔ اس سے پہلے دنیا میں چائنا، انڈیا، برطانیہ، امریکہ اور روس کی جانب سے ویکسین تیار کی گئی تھی۔

ایران برکت” فرمانِ امام خمینی کے ایگزیکٹو دفتر کے زیر نگرانی تیار کی گئی ہے جو اعلی حفاظتی سطح سے ہم کنار ہے۔ اس کے علاؤہ چند دیگر تحقیقی ادارے میں ویکسین کی تیاری میں مصروف ہیں اور ان شاءاللہ جلد باقی مراحل طے کرکے دیگر ایرانی ساخت ویکسینز بھی دستیاب ہونگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button