اہم ترین خبریںپاکستان

وزیر داخلہ شیخ رشید کےگھرکے نزدیک شیعہ مسجد وامام بارگاہ پر حملے کی کوشش

علاقہ مومنین نے مقامی پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر تکفیری حملہ آوروں کی گرفتاری کو یقینی بنائیں اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے ۔

شیعیت نیوز: وطن عزیز میں ایک مرتبہ پھر انتشار اور فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش تیز ہونے لگی ،سعودی نواز دہشت گرد تنظیم کالعدم سپاہ صحابہ / لشکر جھنگوی کے مسلح دہشت گردوں کی وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کےگھرکے نزدیک شیعہ مسجد وامام بارگاہ پر حملے کی کوشش رولپنڈی میں مسجد وامام بارگاہ قصرعباس ؑ میں دوران نماز مغربین میں فائرنگ ، حملہ آورناکامی پر اپنے اجداد کی سنت پر عمل پیرا ہوکر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب ملک دشمن کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے مسلح دہشت گردوں نے راولپنڈی میں قائم مسجد وامام بارگاہ قصرعباس ؑ پر فارنگ کردی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نماز مغربین کی ادائیگی کیلئے نمازیوں کی بڑی تعداد مسجد میں موجود تھی ۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ، شیعہ ہزارہ کانکنوں کے بہیمانہ قتل عام میں ملوث کالعدم لشکر جھنگوی کا دہشتگردفضل الرحمٰن ہلاک

عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں نے مسجد کے مرکزی دروازے پر سیدھی گولیاں ماریں لیکن بفضل خدا کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور اس حملے میں تمام نمازی محفوظ رہے ۔

ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار مسلح تکفیری دہشت گرد فائرنگ کرکے فوری اپنے اجداد کی سنت پر عمل کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ اس واقعے کے خلاف علاقہ مومنین میں شدید اشتعال پایا جاتاہے ۔

علاقہ مومنین نے مقامی پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر تکفیری حملہ آوروں کی گرفتاری کو یقینی بنائیں اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے، وفاقی وزیر داخلہ کو بھی اس واقعے کا فوری نوٹس لینا چاہئے جن کے گھر کے نزدیک دہشت گردی کا یہ واقعہ پیش آیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button