اہم ترین خبریںپاکستان

کوئٹہ، شیعہ ہزارہ کانکنوں کے بہیمانہ قتل عام میں ملوث کالعدم لشکر جھنگوی کا دہشتگردفضل الرحمٰن ہلاک

واضح رہے کہ اس واقعے کی ذمہ داری بظاہر عالمی تکفیری وہابی دہشت گرد گروہ داعش نے قبول کی تھی مگر اس کاروائی میں داعش کی سہولت کار اور حامی تنظیم لشکر جھنگوی کےدہشت گرد فضل الرحمٰن کی زیر قیادت براہ راست ملوث تھے ۔

شیعیت نیوز: سریاب روڈکوئٹہ کے علاقے میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (CTD)کی کارروائی کے دوران مچھ میں10شیعہ ہزارہ کانکنوں کےبہیمانہ قتل عام میں ملوث سعودی نواز کالعدم دہشت گرد تنظیم لشکر جھنگوی کا خطرناک دہشت گرد مارا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ کلی گوہرآباد میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والا دہشتگرد فضل الرحمن ہلاک ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور بم دھماکے میں باپ بیٹا سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد بھی شہید ہوئے،اس درد کو ہم سے زیادہ کوئی محسوس نہیں کرسکتا، علامہ عبد الخالق اسدی

ترجمان کے مطابق ہلاک ہونیوالا دہشت مچھ میں10 شیعہ ہزارہ کانکنوں کے قتل میں براہ راست ملوث تھا۔مبینہ دہشت گرد کےپاس سے برآمد ہونے والے موبائل فون سے سانحہ مچھ میں شہید ہونے والے شیعہ کانکنوں کی تصاویر بھی برآمد ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ اس واقعے کی ذمہ داری بظاہر عالمی تکفیری وہابی دہشت گرد گروہ داعش نے قبول کی تھی مگر اس کاروائی میں داعش کی سہولت کار اور حامی تنظیم لشکر جھنگوی کےدہشت گرد فضل الرحمٰن کی زیر قیادت براہ راست ملوث تھے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button