دنیا

ٹرمپ 2020 کے صدارتی انتخابات کے نتائج منسوخ کرانا چاہتےتھے، امریکی جسٹس ڈپارٹمنٹ

شیعیت نیوز: امریکہ کے جسٹس ڈپارٹمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ سابق صدر ٹرمپ صدارتی انتخابات کے نتائج کو منسوخ کرانا چاہتے تھے۔

روئٹر کی رپورٹ کے مطابق منظرعام پر آنے والی جدیدترین دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ اور ان کے معاون مارک میڈوز نے ایک غیرملکی وکیل سے مل کر جسٹس ڈپارٹمنٹ پر 2020 کے صدارتی انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہونے اور انتخابات کو جعلی قراردلوانے کے لئے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔

امریکہ کے جسٹس ڈپارٹمنٹ کے ایک عہدیدار کارولین مارونی کا کہنا ہے کہ دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ ٹرمپ ایک گستاخانہ اقدام کے ذریعے جسٹس ڈپارٹمنٹ پر صدارتی انتخابات منسوخ کرانے کے لئے ناقابل جواز دباؤ ڈالنا چاہتے تھے۔

ڈونالڈ ٹرمپ نے گزشتہ برس ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کا دعوی کیا تھا اور ان کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن کی انتخابی ٹیم نے ان کے ووٹ چوری کرلئے۔

یہ بھی پڑھیں : پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے کوکاکولا کو کنارے لگایا!

امریکہ میں ہونے والے تازہ ترین سروے کے مطابق اکثر رپبلکن ٹرمپ کو اصلی صدر سمجھتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ بائیڈن نے دھاندلی سے صدارت کا عہدہ حاصل کیا ہے۔

دوسری جانب جنوبی امریکہ میں ایک صنعتی کارخانے میں ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق امریکہ میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور اس بار فائرنگ کا واقعہ جنوبی امریکہ کے آلاباما میں ایک کارخانے میں پیش آیا ہے۔ فائرنگ کا یہ واقعہ فائربریگیڈ کا پائپ بنانے والی میولر فیکٹری میں اس وقت پیش آیا جب قاتل نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ شروع کردی اور پھر گاڑی میں بیٹھ کر بھاگ گیا۔

علاقے کی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو کارخانے سے چوبیس کلومیٹر کی دوری پر دیکھا گیا تاہم پولیس کے پہنچنے سے پہلےہی اس نے خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا۔ پولیس نے اس واقعے کی مزید تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔

درایں اثنا فائرنگ کا ایک اور واقعہ شہر شکاگو میں پیش آیا ہے جس میں چار افراد ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button