اہم ترین خبریںیمن

سعودی عرب اور جارح ممالک جنگ ہار چکے ہیں، یمنی وزیر اعظم

شیعیت نیوز : یمن کے وزیر اعظم عبدالعزیز بن جبتور نے کہا ہے کہ جارح ممالک جنگ ہار چکے ہیں اور اب اپنی عزت بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں۔

المیادین ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے یمن کی قومی حکومت کے وزیر اعظم عبدالعزیز بن جبتور کا کہنا تھا کہ جارح ممالک کو اچھی طرح معلوم ہے کہ یمنی قوم کو شکست دینا ان کے بس کی بات نہیں۔

وزیراعظم عبدالعزیز بن جبتور نے کہا کہ امریکہ اور ا س کے دم چھلے اب یمن کی جنگ سے باعزت طور پر باہر نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یمن کی قومی حکومت کے وزیراعظم نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے امریکہ کی ایماء پر ، اپنے میزائلوں اور بموں سے یمن کو نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے عمان کی ثالثی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مسقط اس خطے کے تمام فریقوں کا دوست ہے اور ہم نے شروع میں ہی عمان کی ثالثی کا خیر مقدم کیا تھا۔

واضح ہے کہ عمان کا ایک اعلی سطحی وفد پانچ مئی کو یمن کے دارالحکومت صنعا پہنچا ہے۔

سات سال سے جاری سعودی جارحیت کے بعد سے اب تک کسی بھی عمانی وفد کا یہ پہلا دورہ یمن ہے۔

یمن کے خلاف سعودی جارحیت میں عمان شروع ہی سے غیر جانبدار رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کینیڈا میں بھی اسلام دشمنی، ٹرک سوار نے ایک مسلمان خاندان کے 4 افراد کو روند ڈالا

دوسری جانب یمن کی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ میں سعودی اتحاد کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

یمن کی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے مغربی صوبے الحدیدہ میں جارح سعودی اتحاد نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران جنگ بندی کی اناسی بار خلاف ورزی کی ہے۔

یمنی فوج کے مطابق سعودی اتحاد اور اس کے آلۂ کار فوجی اہلکاروں نے مختلف قسم کے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے یمن کے صوبے الحدیدہ کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔

سوئیڈن سمجھوتے کے مطابق اٹھارہ دسمبر دو ہزار اٹھارہ کو مغربی یمن کے صوبے الحدیدہ میں جنگ بندی کے نفاذ کا اعلان کیا گیا ہے مگر سعودی اتحاد نے ایک دن بھی اس معاہدے کا پاس و لحاظ نہ رکھا۔

جنگ یمن کے خاتمے کے لئے اب تک کئی بار کوششیں انجام پا چکی ہیں مگر سعودی اتحاد اور اس کے آلہ کاروں کی خلاف وزیوں کی بنا پر اب تک کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہو سکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button