اہم ترین خبریںعراق

عراقی مقاومت تحریک حشد الشعبی کے اہم کمانڈر کی رہائی

شیعیت نیوز: عراقی مقاومت تحریک حشد الشعبی کے ایک اہم کمانڈر کو رہا کر دیا گیا ہے ۔

عراق کے خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ حشد الشعبی کے ایک اہم کمانڈر قاسم مصلح کو جنہیں جنوبی بغداد کے علاقے الدورہ میں عراق اور امریکہ کی خصوصی ٹاسک فورس کے اہلکاروں نے گرفتار کیا تھا رہا کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انھیں غیر قانونی طریقے اور راستوں سے شام سے عراق میں امریکی فوجی کانوائے کے داخلے کو روکنے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : تباہی کے لئے تیار ہو جاؤ، ایک منٹ میں سینکڑوں میزائل ماریں گے، حماس کا انتباہ

حشد الشعبی کے کمانڈر کی گرفتاری پر عراق کے استقامتی گروہوں کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آیا تھا۔

عراقی مقاومت نے اعلان کیا تھا کہ کمانڈر قاسم مصلح کی گرفتاری امریکی سفارت خانے کے اشاروں پر ہوئی جو عراقی مقاومت اور فوج کو لڑانے کی سازش ہے۔ اس لئے قاسم مصلح کی گرفتاری کے بدلے میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

کمانڈر قاسم مصلح 3 سال قابض امریکی فوج کی قید میں بھی رہ چکے ہیں۔

دوسری جانب حجۃ الاسلام و المسلمین سید صدر الدین قبانچی نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ فلسطینی جنگ نے اسرائیل کی تباہی میں فلسطین کی صلاحیت پر نئی تبدیلی کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی قابض حکومت،مزاحمت کے مسلسل حملوں کے باعث مجبور ہو گئی اوراس کی لوہے کےگنبد کی ماننداور ناقابل شکست افسانوی فوج نے شکست قبول کر لی۔

انہوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ اسرائیل خود ہی جنگ بندی کا خواہاں تھا جبکہ مزاحمت اپنی شرائط پر عمل درآمد کر رہی تھی،کہا کہ یہودیوں کی صفوں میں اختلافات پیدا ہوگئے اور بعض یہودی حکومت قائم کرنا چاہتے تھے اور بعض نے اسرائیلی حکومت کے اختتام کامطالبہ کیا۔

امام جمعہ نجف اشرف نے کہا کہ یہودیوں کی حکومت کی تباہی کا دن شروع ہوا ہے اور وہ زندگی کے بارے میں نہیں سوچ سکتے۔

حجۃ الاسلام و المسلمین قبانچی نے اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ شیعہ اپنے میزائلوں کے ذریعے اپنے لئے عزت و وقار پیدا کرتے ہیں اور اسرائیلی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول لانے کو شکست سے دوچار کرتے ہیں، عرب حکومتوں کی شرمناک خاموشی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

خطیب نجف اشرف نے بیان کیا کہ ملت عراق نے فلسطین کے اسلامی حقوق کی حمایت کرتے ہوئے نوجوانوں کو فلسطینی بھائیوں کی مدد کے لئے تیار کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button