دنیا

ایران سعودی عرب کے مابین تعلقات میں پیشرفت چاہتے ہیں، روس

شیعیت نیوز: ماریا زاخارووا نے تاس نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب کے مابین کسی بھی قریبی تعلقات کا علاقائی سلامتی پر مثبت اثر پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح ہم نے قطر اور چار عرب ممالک کے مابین ’’خاندانی تنازعہ‘‘ کے خاتمے کا خیرمقدم کیا اسی طرح ہم ایران سعودی عرب کے مابین کسی بھی قریبی تعلقات کا خیرمقدم کریں گے اور اس کے شام، لیبیا اور خاص طور پر یمن میں اچھے نتائج برآمد ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا بحران، بھارت میں کورونا کے نئے معاملوں کی تعداد تین لاکھ سے زیادہ

اس روسی سفارت کار نے مزید کہا کہ یقینا اس سے خطے کی سلامتی کی صورتحال پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور (خلیج فارس میں سلامتی) کے ہمارے تصور کو آگے بڑھانے کے لئے مزید مواقع میسر آئیں گے۔ یہ اصولی طور پر اچھا اقدام ہے۔

واضح رہے دو روز قبل فنانشل ٹائمز نے انکشاف کیا تھا کہ تین باخبر عہدیداروں کے مطابق سینئر سعودی اور ایرانی عہدیداروں نے پانچ سال کے سفارتی تعلقات کے تعطل کے بعد رواں ماہ (اپریل) بغداد میں براہ راست بات چیت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : آغارضا کی ہزارہ قوم کی نمائندگی کرتے ہوئے مزارقائد پر جاری جبری لاپتہ شیعہ جوانوں کے اہل خانہ کے دھرنے میں خصوصی شرکت

ان عہدیداروں کے بقول کہ فنانشل ٹائمز نے جن کا نام ذکر نہیں کیا یہ ایسے وقت میں ہے جبکہ امریکی صدر جو بائیڈن ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے اور علاقائی تناؤ کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سینئر ایرانی عہدیداروں اور سعودی عرب کے درمیان اس ماہ عراق کی ثالثی سے مذاکرات ہوئے ہیں اور یہ دونوں ممالک کے درمیان 2016 کے بعد پہلی بات چیت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button