دنیا

جوہری مذاکرات کی کامیابی کا دارو مدار پابندیوں کے خاتمے پر ہے، وانگ چون

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے وانگ چون نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف عائد پابندیوں کا خاتمہ ہی جوہری معاہدے پر عمل در آمد سے متعلق موجودہ مذاکرات کی کامیابی کی کنجی ہے۔

شین ھوا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے وانگ چون نے ویانا میں مشترکہ جوہری کمیشن کے آخری احلاس کے بعد کہا کہ چین ایران کے خلاف عائد پابندیوں کے خاتمے اور امریکہ کے جوہری معاہدے میں دوبارہ شامل ہونے کیلئے جاری مذاکرات کا خیر مقدم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدے پر پھر سے عمل در آمد سے متعلق چین اپنے موقف پر قائم ہے اور مذاکرات میں مثبت پیشرفت کے حوالے سے دیگر رکن ممالک کے ساتھ کھڑا ہے۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ نے 8 مئی 2018 کو جوہری معاہدے سے یکطرفہ انخلا کے ساتھ ہی ایران پر جوہری پابندیاں عائد کیں جس پر علاقائی اور عالمی سطح پر سخت رد عمل سامنے آیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کے کنونشن کے مطالبات پر پابند ہے، نائب ایرانی وزیر خارجہ

دوسری جانب چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ امریکہ میں ہونے والی ماحولیاتی کانفرنس میں شریک ہوں گے۔

یہ بات چینی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی گئی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کی دعوت پر چینی صدر شی جن پنگ ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

ترجمان چینی وزارتِ خارجہ نے بتایا کہ چین کے صدر شی جن پنگ امریکہ میں ہونے والی کانفرنس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کر کے خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے 22 اپریل کی ورچوئل کانفرنس میں متعدد عالمی رہنماؤں کو شرکت کی دعوت دی ہے جن میں چین کے صدر بھی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button