اہم ترین خبریںپاکستان

حکومت وقت عاشقان رسول پر تشدد کے بجائے مزاکرات کا راستہ اپنائے،

شیعیت نیوز : جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کی جانب سے جبری لاپتہ شیعہ عزاداروں کی عدم بازیابی اور ریاستی اداروں کی بےحسی کے خلاف مزار قائد کراچی پر گزشتہ 17روز سے جاری احتجاجی دھرنے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کمیٹی کے مرکزی رکن اور مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ حکومت وقت کلمہ گو عاشقان رسول (ص) پر جبر کرنا بند کرے۔ملک میں کچھ دنوں سے انارکی کی فضاءکو فروغ دینے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ عاشقان رسولؐ پر گولیاں چلانے کی مذمت کرتی ہے۔عاشقان رسولؐ محب وطن شہری ہیں ،ان سے بات چیت کے ذریعے مسئلہ حل کرنا چائیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت کو اپنے وعدوں کی پاسداری نہیں کرنی تھی تو وعدہ بھی نہیں کرنا چاہئے تھا۔ہمارے حکمران وعدہ خلاف ہیں جس طرح ہمارے ساتھ کیئے گئے وعدوں کا پاس نہیں رکھتے اسی طرح دیگر پاکستانی مسلمان بھائیوں کے ساتھ بھی وعدہ خلافی کرتے ہیں۔

اہل سنت علماء کرام کے خلاف کریک ڈاون کی مذمت کرتے ہیں ۔حکومت کریک ڈاون کے بجائے مزاکرات سے معاملات حل کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button