اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ جبری گمشدگان کے اہل خانہ کے دھرنے کا نواں روز، پوری قوم کیلئے اہم اعلان سامنے آگیا

کیا یہ ہے عمران کا خان کی ریاست مدینہ جس میں محب وطن افراد کو جبری لاپتہ کیا جاتا ہو۔

شیعیت نیوز: ملت تشیع کے لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کے لیے جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کا دھرنا مزار قائد کے سامنے نویں روز بھی جاری رہا۔ دھرنے میں ملت تشیع کی مختلف مذہبی و سیاسی جماعتیں شریک ہیں۔ملک کی معروف مذہبی،سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات کی طرف سے دھرنے کے شرکاء کے ساتھ اظہاریکجہتی کیا گیا۔

دھرنے کے شرکاء کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے رہنما علامہ ڈاکٹر عقیل موسیٰ کا کہنا تھا کہ جب تک ہمارے نوجوانوں کو سامنے نہیں لایا جاتا تب تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ یہ ہمارا آئینی و قانونی مطالبہ ہے ہم اپنے اصولی موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ضلعی مفتی کے شیعہ مکتب فکر کیخلاف فتوے، ایس ایس پی کی پشت پناہی، ملت جعفریہ سراپا احتجاج

انہوں نے کہا کہ مزار قائد پرجبری لاپتہ افراد رہائی کیلئے دیئے جانے والے دھرنے کی احتجاجی تحریک اب دوسرے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے جس میں ملک کی مختلف شاہراہوں پر اتوار کے روز علامتی دھرنوں کا سلسلہ دوسرے اتوار بھی جاری رہے گا اورعلامتی دھرنے کے حوالے سے ملک کے مختلف شہروں کی اہم شاہراہوں پر علامتی دھرنوں کی جگہوں میں بھی اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا اگر جبری لاپتہ افراد کی مقررہ وقت تک رہائی عمل میں نہیں لائی جاتی تو ملک گیر علامتی دھرنوں کو مستقل دھرنوں میں تبدیل کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ضلعی مفتی کے شیعہ مکتب فکر کیخلاف فتوے، ایس ایس پی کی پشت پناہی، ملت جعفریہ سراپا احتجاج

انہوں نے کہا کہ حب الوطنی ہمارے رگ و جاں میں بسی ہوئی ہے۔ہمارے اجتماعات میں آج بھی پاکستان سے محبت کا اظہار حب الوطنی سے بھرپور نعروں کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ریاستی اداروں کا غیرمنصفانہ کردار ہمیں ریاست سے جدا نہیں کر سکتا۔لاپتہ افراد میں کوئی 6 سال سے لاپتہ تو کوئی دس سال سے لاپتہ ہے وہ شیعہ نوجوان بھی شامل ہیں جن کے چھ ماہ کے چھوٹے بچے شامل ہیں اوران افراد کے اہل خانہ سخت گرمی میں ہمارے ساتھ اس دھرنے میں موجود ہیں، کیا یہ ہےعمران خان کی ریاست مدینہ جس میں محب وطن افراد کو جبری لاپتہ کیا جاتا ہو۔

یہ بھی پڑھیں: ہم کسی مجرم کی حمایت کے لیے نہیں نکلے بلکہ ان بے قصور لوگوں کی آواز بن کر نکلے ہیں کہ جن کی فریاد سننے والا کوئی نہیں ہے، علامہ مقصودڈومکی

انہوں نے کہا کہ روز بروز دھرنے کے شرکاء کی بڑھتی ہوئی تعداد ہمارے مطالبات کی حمایت کا اظہار ہے اتوار کو اسلام آباد، لاہور، ملتان،پشاور کوئٹہ،حیدر آباد،جیکب آباد،ماتلی،نوابشاہ،دادو،لاڑکانہ،شکار پور،ٹنڈو الہ یار سمیت کراچی کی مختلف شاہراؤں پر علامتی دھرنے دیئے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button