یمن

صوبہ مآرب میں سعودی اتحاد کے فائٹر طیاروں کی اپنے فوجی ٹھکانوں پر بمباری

شیعیت نیوز: سعودی اتحاد کے فائٹر طیاروں نے ایک بار پھر صوبہ مآرب میں اپنے ہی فوجیوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔

المیادین ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کے ایک فوجی ذریعہ کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد کے فائٹر طیاروں نے ایک بار پھر صوبہ مآرب کے نخلاء علاقے میں اپنے ہی نیم فوجی ملیشیاء کے ایک اجتماع پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد سعودی آلہ کار ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

اس فوجی ذریعہ کا کہنا ہے کہ یہ حملہ اندرونی اختلافات کی وجہ سے جان بوجھ کر کیا گیا اور اس سے قبل بھی کئی مرتبہ اس قسم کے حملے کئے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : جنگ مآرب میں سعودی اتحاد کا کمانڈر ہلاک، دو سو جنگجوؤں نے ہتھیار ڈال دیئے

دوسری جانب یمنی فوج اور رضاکار فورس نے ایک مہینے پہلے صوبہ مآرب کی آزادی کے لئے جو آپریشن شروع کیا تھا۔ اس آپریشن کے دوران یمنی فوج اور رضاکار فورسز کے جوانوں کو بڑی بڑی کامیابیاں مل رہی ہیں اور فوج نے سعودی اتحاد کو کاری ضرب لگائی ہے۔

یمنی ذرائع سے موصولہ رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ مآرب کے دو علاقوں حمہ الذئاب اور نقطہ نخلاء پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے ۔

اس رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج نے شمال مغربی مآرب کے مدغل اور صرواح علاقوں میں بھی کئی محاذوں پر پیشقدمی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بحرینی عوام کا سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لئے مظاہرہ

صوبہ مآرب میں گذشتہ دو مہینے سے یمن کی نیشنل سالویشن حکومت کے فوجیوں اور جارح سعودی اتحاد کے کرائے کے فوجیوں کے درمیان شدید جنگ جاری ہے ۔ اس دوران نیشنل سالویشن حکومت کی فوج اور انصاراللہ کے جوان اس صوبے میں خاطرخواہ پیشقدمی کرتے ہوئے شہر مآرب کے قریب پہنچ گئے ہیں ۔

اس دوران امریکی جنگی طیاروں نے مآرب کے علاقے نخلا میں اپنے اتحادی فوجیوں پر ہی بمباری کردی جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

درایں اثنا نیشنل سالویشن حکومت کی وزارت نقل و حمل نے پیر کو اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ گذشتہ چھے برس سے یمن کے خلاف جاری سعودی عرب کی جارحیت اور محاصرے کے باعث ایسے اسّی ہزار یمنی شہید ہوگئے ہیں جنھیں علاج کے لئے بیرون ملک بھیجے جانے کی ضرورت تھی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button