دنیا

جنگی جرائم کی تحقیقات ، اسرائیل سے 30 روز میں‌جواب طلب

شیعیت نیوز: اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق بین الاقوامی فوج داری عدالت ’’آئی سی سی‘‘ نے گذشتہ ہفتے اسرائیل کو سرکاری طور پر مطلع کیا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

اس حوالے سے اسرائیل پر جرائم کے الزامات ہیں اور اسرائیل عالمی فوج داری عدالت کو 30 دن میں اپنا جواب جمع کرائے۔

عبرانی ٹی وی چینل کے 13 کے مطابق اسرائیل کو جواب جمع کرانے کے لیے عالمی فوج داری عدالت کی طرف سے 30 دن کی مہلت دی گئی ہے۔

ٹی وی رپورٹ میں کہ گیا ہے کہ ’’جی سی سی‘‘ کی طرف سے ڈیڑھ صفحے پر مشتمل ایک مکتوب اسرائیل کو ارسال کیا گیا ہے جس میں سنہ 2014ء کی جنگ، فلسطینی علاقوں میں غیرقانونی بستیوں کی تعمیر اور غزہ کی پٹی کی سرحد پر سنہ 2018ء میں ہونے والے مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کے بارے میں جواب مانگا گیا ہے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں عالمی فوج داری عدالت کی پراسیکیوٹر فاٹو بنسوڈا نے فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کے جنگی جرائم کی تحقیقات کا اعلان کیا تھا۔

عبرانی ی وی چینل کے مطابق اسرائیل کے کئی عہدیداروں کو تشویش لاحق ہے کہ عالمی فوج داری عدالت انہیں کسی بھی وقت گرفتار کرنے کا حکم دے سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب نے خلیج فارس تعاون کونسل کو یرغمال بنارکھا ہے، سعید خطیب زادہ

دوسری جانب یورپی یونین نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی حکام کی طرف سے فلسطینیوں کی بے دخلی کے ارادے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یورپی یونین کے بیت المقدس میں موجود مندوب سفین کون فون بوگسدروف نے ایک مکتوب میں کہا ہے کہ القدس میں الشیخ جراح کے مقام سے فلسطینیوں کی ممکنہ بے دخلی کے اسرائیلی عزائم تشویش کا باعث ہیں۔ اس اقدام کے نتیجے میں فلسطینیوں کی بڑی تعداد جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں بےگھر ہوسکتے ہیں۔

مسٹر بورگسداروف نے ایک بیان میں کہا کہا کہ انہوں‌نے یہ مکتوب فلسطینی وزیر برائے القدس امور فادی الھدمی کو جاری کیا گیا ہے۔

بورگسداروف کا کہنا ہے کہ الشیخ جراح کی بے دخلی تشویش کا باعث ہے۔ فلسطینی آبادی کو الشیخ جراح سے بے دخل کرنے کا کوئی آئینی اور قانونی جواز نہیں۔

قبل ازیں فلسطینی وزیر برائے القدس امور فادی الھدمی نے یورپی یونین کے مندوب کو ایک مکتوب ارسال کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ اسرائیلی عدالتوں کے حکم پر القدس میں الشیخ جراح کے مقام سے 7 فلسطینی خاندانوں کی بے دخلی کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے الشیخ جراح کے 12 فلسطینی خاندانوں کو وہاں سے نکال باہر کرنے کی اسکیم تیار کی ہے جس کا مقصد القدس کی فلسطینی آبادی کو شہر سے باہر نکالنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button