اہم ترین خبریںپاکستان

ملک بھرمیں جشن ولادت جگرگوشہ علیؑ وبتولؑ امام حسینؑ وسرکارمولاعباسؑ عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہاہے

ان ایام میں ملک بھرمیں ہر جانب عید کا سا سماء ہے ، گھرگھر چراغاں کیا جارہاہے، ذکر اہل بیتؑ کی تقریبات کا انعقاد جاری ہے، نذر ونیاز کی تقسیم کا بھی وافر انتظام کیا جارہاہے۔

شیعیت نیوز: ملک بھرمیں جشن ولادت جگرگوشہ علیؑ وبتولؑ امام حسینؑ وسرکارمولاعباسؑ عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہاہے، تمام چھوٹے بڑے شہروں میں مساجد وامام بارگاہوں ، گلی محلوں اور چوراہوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔جگہ جگہ نیاز وسبیلوں کا اہتمام، محافل میلاد ومنقبت کا سلسلہ بھی جاری ، شعراء،قصیدہ خواں اور خطباء فضائل ومناقب اہل بیتؑ بیان کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ماہ شعبان المعظم میں جشن ِ انوار ِ شعبان کا سلسلہ بھرپور جوش وولولے کے ساتھ جاری ہے ، عاشقان اہل بیتؑ 1یکم شعبان کو فاتح شام جناب زینبؑ ، 3شعبان کو سید شہداء امام حسینؑ اور4 شعبان کو شہنشاہ ِ وفا حضرت عباس ؑ کی ولادت باسعادت کے پرمسرت موقع پر جشن و محافل کا انعقاد کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا اس حقیقت سے آگاہ ہو چکی ہے کہ انسانیت کی فلاح درحسین علیہ السلام سے وابستگی کے بغیر ممکن نہیں،علامہ راجہ ناصرعباس

ان ایام میں ملک بھرمیں ہر جانب عید کا سا سماء ہے ، گھرگھر چراغاں کیا جارہاہے، ذکر اہل بیتؑ کی تقریبات کا انعقاد جاری ہے، نذر ونیاز کی تقسیم کا بھی وافر انتظام کیا جارہاہے۔

اس موقع پر مقررین کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حضرت امام حسینؑ کی زندگی باطل کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے،آج کا دن ہم سے تقاضہ کرتا ہےکہ ہم اسوہ حسینی ؑ کو نمونہ عمل قراردیں۔ اس موقع پر ملکی سلامتی اور استحکام کے لئے دعا ئیں بھی مانگی گئیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button