اہم ترین خبریںیمن

انصار اللہ یمن کا سعودی عرب کے ملک خالد ائیر بیس پر ڈرون حملہ

شیعیت نیوز: یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس انصار اللہ نے سعودی عرب کے ملک خالد ائیر بیس پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان یحی السریع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے خمیس مشیط علاقے میں واقع ملک خالد ائیر بیس پر آج جمعرات کی صبح قاصف 2 نامی ڈرون سے حملہ کیا گیا جس نے اس ائیر بیس کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ یہ حملہ یمن پر سعودی جارحیت اور محاصرے کے خلاف کیا گیا۔

دوسری طرف سعودی اتحاد نے دعوی کیا ہے کہ یمنی فوج کے ایک ڈرون کو مار گرایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ابہا ائیر پورٹ پر قاصف 2 نامی ڈرون سے حملہ کیا گیا تھا جس نے اس ایر پورٹ کے حساس حصے کو نشانہ بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی پناہ گزینوں کے کیمپوں پر سعودی جنگی طیاروں کی بمباری

اس سے قبل یمن کی فورسز نے سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کے جواب میں قاصف 2 ڈرون کے ذریعے سعودی عرب کے جیزان اور ابھا ائیر پورٹ اور اسی طرح خمیس مشیط ائیر بیس پر حملے کئے تھے۔

یحیی سریع نے کہا کہ سعودی عرب، یمن جنگ میں اپنے مذموم مقاصد تک پہنچنے میں ناکام ہوگیا ہے اور اس جنگ میں آل سعود کی شکست یقینی ہے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے پچھلے چند ماہ کے دوران ابہا اور جیزان کے ہوائی اڈوں کو بارہا ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

دونوں ہوائی اڈے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر جاری سعودی اتحاد کی جارحیت اور بمباری میں لڑاکا طیاروں کو ایندھن فراہم کرنے کا مرکز شمار ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکہ اور دیگر ملکوں کی حمایت سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کررہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔ جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں میں دسیوں لاکھ یمنی شہری بے گھر بھی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button