اہم ترین خبریںعراق

عراق کے صوبہ دیالہ میں دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف آپریشن کا آغاز

شیعیت نیوز: حکومت عراق نے صوبہ دیالہ کے مشرقی نواحی علاقوں میں دہشت گرد گروہ داعش کی باقیات کے خلاف فوجی آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

موصولہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ عراقی فوج اور سیکورٹی فورس کے جوان صوبہ دیالہ کے شہر بعقوبہ کے نواحی علاقوں میں دہشت گرد گروہ داعش کے باقی ماندہ عناصر کا تعاقب کر رہے ہیں۔

مذکورہ فوجی آپریشن، داعشی عناصر کی جانب سے جنوبی بعقوبہ کے دیہات بہرز پر راکٹوں سے کیے جانے والے حملے کے بعد شروع کیا گیا ہے۔

داعش کے عناصر نے پچھلے چند روز کے دوران بہرز اور اس کے گرد و نواح میں واقع علاقوں کو بارہا راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں کسانوں اور چرواہوں کی املاک نیز جانوروں کو نقصان پہنچا ہے۔

عراقی سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بعقوبہ اور اس کے نواحی علاقوں میں یہ کارروائی داعش کی باقیات کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں : شہداء کے خون کے تحفظ کا واحد راستہ عراق سے امریکی فوجیوں کو نکالنا ہے، پارلیمانی اتحاد

دوسری جانب عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وسطی عراق میں امریکی فوج کے لئے رسد کا سامان لے جانے والے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔

عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وسطی عراقی صوبہ بابل میں امریکی فوجی رسد کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ الاعلام المقاوم چینل نے اطلاع دی ہے کہ اس قافلے کو جنوبی صوبہ بغداد کے شہر الحلہ میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

المیادین نیوز ویب سائٹ نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ قافلہ امریکی اتحاد سے وابستہ تھا جس کے راستے ہیں ایک بم دھماکہ ہوا ہے ،تاہم ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

یادرہے کہ حالیہ مہینوں میں عراق کے مختلف فوجی اڈوں پر تعینات امریکی فوجیوں کے لئے رسد کا سامان لے جانے والے قافلوں کو ہفتے میں کئی بار سڑک کے کنارے نصب بموں کا نشانہ بنایا گیا یہاں تک کہ بعض اوقات یہ حملہ روزانہ کی بنیاد پر کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ عام طور سے امریکی قافلے مغربی شام کی سرحد یا عراق میں کے جنوب میں کویت کی سرحد سے اس ملک میں داخل ہوتے ہیں، عراقی مزاحمتی گروپوں نے پہلے بھی کہا تھا کہ عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کی حکومت کو امریکی فوجیوں کو ملک بدر کرنے کے لیے دی گئی آخری تاریخ گذرچکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button