اہم ترین خبریںدنیا

حزب اللہ کے ساتھ آئندہ جنگ ہمیں بھاری پڑ سکتی ہے، اسرائیلی وزیر جنگ

شیعیت نیوز: اسرائیلی وزیر جنگ بینی گینٹز نے اعتراف کیا کہ حزب اللہ کے ساتھ فوجی تصادم کی صورت میں صیہونی حکومت بھاری قیمت ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔

حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے حالیہ خطاب میں دی گئی تنبیہ نے تل ابیب حکام کو اس قدر پریشان کر کے رکھ دیا ہے کہ اب وہ نہ صرف پورے لبنان بلکہ اس کی عوام کو بھی ڈرانے دھمکانے پر اتر آئے ہیں۔

غاصب صیہونی حکومت سے متعلق میڈیا نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ ’’مارے جانے والے اسرائیلی فوجیوں‘‘ کی یاد میں منعقد ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کے دوران صیہونی وزیر جنگ بینی گینٹز نے لبنانی حکومت و عوام کو دھمکایا ہے۔

بینی گینٹز جو حزب اللہ لبنان کی میزائل پاور سے بڑی اچھی طرح آگاہ ہے، نے کہا ہے کہ اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو ہمیں جنگ کے ہر محاذ پر انتہائی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کو معصوم بچوں سے بدسلوکی کرنے والے ممالک میں شامل کرنے کی یورپی کوشش

اسرائیلی اخبار یدیعوت آحارانوت کے مطابق اسرائیلی وزیر جنگ نے اپنی گیدڑ بھبکیاں بگھارتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن (لبنانی عوام و مزاحمتی محاذ) کو بھی سخت نقصان اٹھانا پڑے گا کیونکہ پورا لبنان لرز اٹھے گا اور حزب اللہ کو سخت ضرب کھانا پڑے گی۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے میدانی فورسز کے کمانڈر عماد مغنیہ کے یوم شہادت کے حوالے سے اپنے خطاب میں اسرائیل کو خبردار کیا تھا کہ وہ آگ سے نہ کھیلے کیونکہ ہم طاقت کے پرانے توازن کو بحال کر دیں گے اور پھر اسرائیل کا اندرونی محاذ ایسے حقائق سے روبرو ہو گا جس سے اس کا واسطہ پہلے کبھی نہیں پڑا۔

قابل ذکر ہے کہ صیہونی حکام اور فوج میں حزب اللہ کا اتنا خوف وہراس پایا جاتا ہے کہ اس تنظیم کا مقابلہ کرنے کے بارے میں سوچ لیتے ہیں تو انھیں راتوں کو نیند نہیں آتی ، اس کا اعتراف صیہونی حکام اور فوجی عہدہ دار متعدد بار کر چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button