اہم ترین خبریںپاکستان

کالعدم سپاہ صحابہ کا فتنہ ، کمشنر حیدرآباد ڈویژن نے ماتلی میں مذہبی اجتماعات پر پابندی عائد کردی

کالعدم جماعت سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کی فتنہ انگیزی کے سبب کمشنر حیدرآباد ڈویژن نے ماتلی ضلع بدین میں کسی بھی قسم کے مذہبی جلسے ، اجتماع اور میٹنگ پر پابندی عائد کردی

شیعیت نیوز: سعودی نواز ملک دشمن کالعدم جماعت سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کی فتنہ انگیزی کے سبب کمشنر حیدرآباد ڈویژن نے ماتلی ضلع بدین میں کسی بھی قسم کے مذہبی جلسے ، اجتماع اور میٹنگ پر پابندی عائد کردی ۔ 12 فروری بروز جمعہ مجلس وحدت مسلمین ضلع ماتلی کی جانب سے عظمت اہل بیتؑ کانفرنس کے مقابلے کالعدم سپاہ صحابہ نے اسی وقت اور مقام پر فرقہ وارانہ منافرت پر مبنی جلسے اعلان کردیا تھا جس بناء پر انتظامیہ نے محب وطن جماعت ایم ڈبلیوایم کو بھی بیلنس پالیسی کے تحت عظمت اہل بیتؑ کانفرنس کرنے سے روک دیا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق کمشنر حیدرآباد ڈویژن عباس بلوچ کے دفتر سےno:DC/GBp/315/2021 بتاریخ 10.2.21 کو ایک لیٹر ڈپٹی کمشنر بدین کو جاری کیا گیا ہے۔لیٹر میں واضع لکھا گیا ہےکہ ماتلی میں 12 فروری 2021 کو دو مذہبی جماعتوں کی جانب سے سے ایک ہی تاریخ اور ایک ہی جگہ پر جلسہ رکھا گیا ہےجس سے امن و امان میں نقص کا اندیشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انقلاب اسلامی فقط ایران تک محدود نہیں بلکہ دنیا بھر کے کمزور ، ستم رسیدہ مظلوم و محروم انسانوں کیلئے ڈھارس ہے ،زہرانقوی

لہذاہ دونوں جماعتوں کو دفعہ 144 کے تحت پابند کیا جائے کہ وہ بالا تاریخ پر مذہبی جلسہ یا سیاسی میٹنگ نہ کریں بلکہ دونوں مذہبی جماعتوں کو 12 فروری 2021 کو پورے علاقہ ماتلی میں جلسہ یامیٹنگ نہ کرنے کا پابند کیا جائے۔لیٹر میں ایس ایچ او ماتلی پولیس اسٹیشن کو ھدایت کی گئی ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا نے سائبر حملہ کر کے 300 ملین ڈالر کی کرپٹو کرنسی چرائی، اقوام متحدہ

واضح رہے کہ ایم ڈبلیوایم کی جانب سے سب سے پہلے 12 فروری کو ماتلی میں عظمت اہل بیتؑ کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا گیا تھا بعد ازاں کالعدم سپاہ صحابہ نے علاقائی امن وامان کی صورت حال کو ثبوتاژ کرنے کیلئے عین اسی وقت اور اسی مقام پر اپنے جلسے کا اعلان کردیا جس کے بعد مقامی پولیس ایس ایچ او اللہ ڈنو پنہورنے کالعدم سپاہ صحابہ کی پشت پناہی کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے عہدیداران کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی جس دوران تلخ کلامی اور ماحول کشیدہ ہونے کے سبب ایم ڈبلیوایم کے ضلعی سیکریٹری جنرل پیار علی کھوسو ہارٹ اٹک کے سبب انتقال کرگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button