شہید سلیمانی اور شہید ابومہدی کے خون کا انتقام یقینی ہے، آیت اللہ رئیسی
شیعیت نیوز: ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ رئیسی نے منگل کو عراقی عدلیہ کی اعلی کونسل کے سربراہ فائق زیدان سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان عدالتی و قانونی امور میں تعاون کو فروغ دینے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
آیت اللہ رئیسی نے اس سے قبل شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی شہادت کا مرتبہ بیان کرتے ہوئے اعلان کیا کہ یہ دونوں عظیم شہداء دہشت گردی کے خلاف جنگ کے عظیم مجاہد تھے اور ان کے قتل کا انتقام امریکہ سے ضرور لیا جائے گا۔
ایران کی عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے منگل کو عراقی عدلیہ کے سربراہ فائق زیدان سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں فریقین نے دونوں ملکوں کے درمیان عدالتی و قانونی تعاون کو مضبوط بنانے اور اسے فروغ دینے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں : ملت ایران کی استقامت، جابر قوتوں کے لئے عبرت کا نشان ہے، جواد ظریف
ایران کی عدلیہ کے سربراہ کے دورہ بغداد میں مختلف مسائل کے درمیان، شہدائے استقامت جنرل قاسم سلیمانی اور جنرل ابومہدی المہندس کے قتل کا مسئلہ خاص طور پر زیر غور رہا۔ ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ رئیسی، عراقی عدالتی کونسل کے سربراہ فائق زیدان کی سرکاری دعوت پر پیر کی شب بغداد پہنچے ہیں۔
ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے بغداد ایئرپورٹ پر پہنچتے ہی سب سے پہلے عالم اسلام کے دو عظیم شہیدوں کی جائے شہادت پر حاضری دی اور جنرل قاسم سلیمانی اور جنرل ابومہدی المہندس کو خراج عقیدت پیش کیا۔ حجت الاسلام سید ابراہیم رئیسی نے ان دونوں شہدائے اسلام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس مقام پر ایرانی و عراقی خون ایک دوسرے میں مل گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ جگہ امریکی جرائم اور اس کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا مظہر بن چکی ہے۔ ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے کہا کہ یہ دونوں محترم شہداء ایران و عراق ہی نہیں بلکہ پورے عالم اسلام اور دنیائے انسانیت سے تعلق رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : عراقی نوجوانوں کے نام رہبرمعظم آیت اللہ خامنہ ای کا خط
انہوں نے کہا کہ انتقام الہی کا ہاتھ ہمیشہ قوم کی آستینوں سے باہر آتا ہے اور آئندہ بھی آتا رہے گا۔ حجت الاسلام ابراہیم رئیسی نے امریکہ کی جانب سے داعش دہشت گرد گروہ کی حمایتوں کی جانب بھی اشارہ کیا اور کہا کہ امریکہ نے خود داعش کو جنم دیا اور اس کی حمایت کرتا ہے اور وہی اس دہشت گرد گروہ کو ہر قسم کے ہتھیار دے رہا ہے اور مالی و انٹیلیجنس مدد بھی فراہم کر رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ ، اس گروہ کو مسلمانوں سے لڑا رہا ہے اور اس کے ذریعے مسلمانوں کا خون بہا رہا ہے اور جو لوگ داعش کا مقابلہ کرتے ہیں انہیں بھی نشانہ بناتا ہے۔







