اہم ترین خبریںپاکستان

نومنتخب امریکی جوبائیڈن حکومت عمران خان حکومت کےساتھ کیا کرنے جارہی ہےاہم انکشاف سامنے آگیا

مگر امریکی اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے بھی پاکستان کی موجودہ حکومت کو ہٹائے جانے کے خواب دیکھے جا رہے ہیں۔

شیعیت نیوز: معروف تجزیہ کار ہارون رشید نے ٹی وی ٹاک شو میں کہا ہے کہ اپوزیشن کی ساری سیاسی جماعتوں نے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے اپنا پورا زور لگا کر دیکھ لیا مگر عمران خان کی حکومت ٹس سے مس بھی نہیں ہوئی، اپوزیشن عمران خان کا استعفیٰ تو کیا اس کے کسی ایک وزیر کا استعفیٰ لینے میں بھی کامیاب نہیں ہوسکی، لیکن حیرانی کی بات یہ ہے کہ پاکستانی کی اپوزیشن تو عمران خان کو اقتدار لینے کے لیے ہٹانا چاہتی ہے، مگر امریکی اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے بھی پاکستان کی موجودہ حکومت کو ہٹائے جانے کے خواب دیکھے جا رہے ہیں۔

سینیئر صحافی ہارون رشید نے اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے نومنتخب صدر جوبائیڈن کے دور حکومت میں عمران خان کی حکومت کا تختہ الٹ دیا جائے گا، یہ سازش تیار ہوچکی ہے اور امریکی اسٹیبلشمنٹ اس کام کے لیے تیار ہے۔ ہارون رشید نے کہا کہ اس کام کے لیے نون لیگ، مولانا فضل الرحمان اور بائیں بازو کی نام نہاد این جی اوز شامل ہے۔

پروگرام کی اینکر نے ہارون رشید سے زور دے کر سوال کیا کہ یہ آپ کیا بات کر رہے ہیں، یہ کیسے ہوسکتا ہے، امریکہ عمران خان کی حکومت کو کیوں ختم کرے گا تو اس پر ہارون رشید نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں بات نہیں کر رہا، میں خبر دے رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ سنی کوئی مسئلہ نہیں،شرپسند تکفیری گروہ پاک فوج اور اہل تشیع کے درمیان اختلاف پیدا کرنا چاہتا ہے،آغا راحت حسینی

انہوں نے کہا کہ میں پورے وثوق سے کہتا ہوں کہ میرے پاس یہ خبر آئی ہے کہ امریکی اسٹیبلشمنٹ جوبائیڈن کے دور حکومت میں عمران خان حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے تیار ہے، اس کا پلاٹ بھی بنا لیا گیا ہے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ امریکہ میں مقیم یو این او کا شخص حسین ہارون پاکستان کے اگلے متوقع وزیراعظم ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسا ہو نہیں سکتا، کیونکہ پاکستان کی آرمی امریکہ کو کچھ بھی ایسا نہیں کرنے دے گی، نہ تو پاکستان کے نوجوان اور نہ ہی عمران خان کے چاہنے والے خاموش بیٹھے رہیں گے۔ عمران خان ماٹھا وزیراعظم نہیں ہے کہ وہ ہتھیار ڈال دے گا اور خاموشی سے بیٹھا رہے گا، بلکہ وہ اپنے حق کے لیے لڑے گا اور میں بتا رہاں ہوں کہ امریکہ کا یہ پلان کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button