یمن

یمن: اعلی انقلابی کمیٹی کی امریکی پابندیوں کے جواب میں یمنی عوام سے مظاہرے کرنے کی اپیل

شیعیت نیوز: یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے امریکی پابندیوں کے جواب میں یمنی عوام سے کہا ہے کہ وہ پچیس جنوری کو بڑے پیمانے پر ہونے والے مظاہروں میں شرکت کریں۔

امریکہ کی وزارت خزانہ نے منگل کو یہ دعوی کرتے ہوئے کہ انصاراللہ ایک دہشت گرد گروہ ہے، اس عوامی تحریک اور اس کے تین رہنماؤں پر پابندی عائد کر دی۔

امریکہ کے اس ظالمانہ اور غیر قانونی اقدام کے جواب میں یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ اور تحریک انصار اللہ کے سینئر رہنما محمد علی الحوثی نے یمنی عوام کے ساتھ دنیا بھر کے حریت پسندوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ پچیس جنوری کو مظاہرے کر کے امریکی جارحیتوں سے اپنی مخالفت کا اعلان کریں۔

یہ بھی پڑھیں : کویت کی پارلیمنٹ کا اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے سے انکار

امریکہ کی جانب سے انصاراللہ پر پابندی عائد کئے جانے کے جواب میں اس تحریک کے سیاسی دفتر نے بھی ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ انصاراللہ کو دہشت گرد قرار دینے سے اس بات کی تصدیق ہو جاتی ہے کہ امریکی کمانڈ یمن کے خلاف جارحیت کی تائید و حمایت کرتی ہے تاہم یمنی عوام جرائم پیشہ دہشت گردوں کے ہر قسم کے دشمنانہ اقدام کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔

تحریک انصاراللہ گزشتہ چھے برسوں سے جارح سعودی و امریکی اتحاد کے مقابلے ڈٹی ہوئی ہے اورعوام اس کی حمایت کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ آج کے بعد دشمنوں سے خوفزدہ ہو کر زندگی گزارے گا، زینب سلیمانی

امریکہ کی وزارت خزانہ نے منگل کو یمن کی تحریک انصاراللہ کے تین سینئر رہنماؤں عبد اللہ یحیی الحکیم ، عبدالملک بدرالدین الحوثی اور عبد الخالق الحوثی پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے ان کا نام بیرونی دہشت گردوں کی فہرست میں ڈال دیا ہے۔

امریکہ کی جانب سے تحریک انصاراللہ کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں قرار دینے کا فیصلہ ایسی حالت میں کیا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور چند دیگر عرب ممالک پر مشتمل جارح سعودی اتحاد، امریکہ اور برطانیہ کی مدد سے یمن پر اپنے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے جس کا اب تک دسیوں ہزار یمنی شہریوں کے شہید و زخمی ہونے ، لاکھوں کے بےگھر و دربدر ہونے ، بڑے پیمانے پر اس ملک کی بنیادی تنصیبات کی تباہی و بربادی ، بھوک و افلاس اور وبائی بیماریوں کے پھیلاؤ کے سوا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button