اہم ترین خبریںلبنان

انصاراللہ کو دہشت گرد قرار دینا امریکہ کا ایک ظالمانہ اقدام ہے، حزب اللہ

شیعیت نیوز: حزب اللہ نے اپنے ایک بیان میں یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کو دہشت گرد قرار دیئے جانے سے متعلق امریکی ظالمانہ اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

العہد نیوز کے مطابق حزب اللہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاراللہ کو دہشت گرد قرار دیئے جانے سے متعلق امریکی وزارت خارجہ کا اقدام ایک ظالمانہ اقدام ہے، کہ جس کی حزب اللہ شدید مذمت کرتی ہے۔

حزب اللہ نے اس کے ساتھ تحریک انصاراللہ کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی بچوں کے شکاری محمد بن سلمان پرندوں کے شکار کے لئے پاکستان جانے کو تیار

واضح رہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کانگریس کے نام ایک مراسلے میں کہا ہے کہ باضابطہ طور پر تحریک انصار اللہ کو ایک بیرونی دہشت گرد گروہ کے طورپر قرار دے دیا جائے گا۔ امریکی وزارت خارجہ نے اس کے ساتھ ہی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک سید بدرالدین الحوثی اور ان کے بھائیوں کو بھی دہشت گرد قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے کہ جسے حزب اللہ لبنان نے ایک مجرمانہ اقدام سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد یمن کے عوام کے حوصلوں کو پست کرنا ہے۔

ادھر انصاراللہ نے بھی امریکہ کے اس اقدام پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کا یہ اقدام ہمارے لئے کوئی نئی بات نہیں ہے اور امریکہ یمنی عوام کے خلاف جاری بھیانک جرائم میں برابر کا شریک ہے۔

دوسری جانب لبنان میں بھی کورونا وائرس بے قابو ہونے پر فوج نے ایمرجنسی نافذ کر کے ملک بھر میں 10روزہ کرفیو اور سخت لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا۔ فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ تمام اسپتالوں کو کورونا کے مریضوں کا علاج کرنا لازمی ہوگا اور خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ہوائی اڈوں پر پروازوں کی شرح کم کر کے 20 فیصد کردی جائے گی، جب کہ سیاحوں کو 7روز ہوٹل میں قرنطینہ کرنا ہوگا۔ عوامی مقامات بند اور تقریبات و تجارتی سرگرمیاں معطل ہوں گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button