اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ ہزارہ قوم کا قتل عام، پاکستان کے ایوان بالا میں اس ظلم وبربریت کی گونج

انہوں نے کہا کہ اس طبقے کو تعصب کا نشانہ بنایا گیا ہے، حکومت کا کام ہے ان کے زخموں پر مرہم رکھے، حکومت حفاظت کے کیا اقدامات لے رہی ہے؟، وزیر اعلیٰ بلوچستان رحم دلی دکھائیں اور ان کے پاس فوری طور پر پہنچیں۔

شیعیت نیوز: بلوچستان میں شیعہ ہزارہ کان کنوںکا بہیمانہ قتل، پاکستان کے ایوان بالا سینیٹ میں اس ظلم وبربریت کی گونج،پاکستان کے ایوان بالا سینیٹ آف پاکستان میں اجلاس کے دوران بلوچستان میں کان کنوں کے قتل کا معاملہ بھی زیر حث آیا اور پیپلز پارٹی نے معاملہ سینیٹ میں اٹھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ مچھ، ملک گیر دھرنوں کا آغاز، وزیر اعظم عمران خان کا خود کوئٹہ جانے کا فیصلہ

سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا کہ بلوچستان میں کان کنوں کے قتل کا معاملہ انتہائی تکلیف دہ اور افسوسناک ہے، بہت بڑا ظلم کیا گیا ہے، ہماری حکومت میں وزیراعظم اور وزرا جاکر ان کے ساتھ زمین پر بیٹھے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: 11 بےگناہ شیعہ ہزارہ مزدوروں کے بہیمانہ قتل عام کے خلاف ایم ڈبلیوایم اور آئی ایس او کاملتان میں احتجاج اور دھرنا

انہوں نے کہا کہ اس طبقے کو تعصب کا نشانہ بنایا گیا ہے، حکومت کا کام ہے ان کے زخموں پر مرہم رکھے، حکومت حفاظت کے کیا اقدامات لے رہی ہے؟، وزیر اعلیٰ بلوچستان رحم دلی دکھائیں اور ان کے پاس فوری طور پر پہنچیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button