یمن

سعودی اتحاد کے مقابلے میں یمن دفاعی توازن کے مرحلے تک پہنچ گیا ہے، محمد علی الحوثی

شیعیت نیوز: یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک جارح سعودی اتحاد کے مقابلے میں دفاعی توازن کے مرحلے تک پہنچ گیا ہے۔

یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے زور دے کر کہا ہے کہ یہ دفاعی توازن ان کامیابیوں کا نتیجہ ہے جو یمنی فورسز نے دشمن کے مقابلے میں فوجی اور سیکورٹی میدانوں میں حاصل کی ہیں۔

محمد علی الحوثی نے مزید کہا کہ دفاعی توازن کے مرحلے تک پہنچنا وہ چیز ہے جس پر لاکھوں ، ثابت قدم، شریف اور فداکار یمنی عوام افتخار کرتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ یمن کے خلاف انجام دیئے جانے والے سعودی جرائم میں برابر کا شریک ہے، عیاش قحیم

یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے بھی اپنے ایک ٹوئٹ میں ریاض سمجھوتے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایک ملک معاہدہ کراتا ہے اور دوسرا ملک معاہدے کو ناکام بنانے کی کوشش کرتا ہے۔

یمنی فوج نے گذشتہ ہفتوں جیزان، عسیر اور مآرب میں سعودی عرب کے کئی جاسوس طیاروں کو مارگرایا ہے۔ جارح اتحاد کے ڈرون طیارے مار گرائے جانے کے بعد سعودی حکومت ، یمنیوں کی بڑھتی ہوئی میزائلی طاقت سے تشویش میں مبتلا ہو کر اپنا ریڈار سسٹم مضبوط بنانے کے لئے فرانس سے مدد مانگنے پر مجبور ہوگئی ہے۔

دوسری جانب من کی انصار اللہ تحریک نے عدن ایئرپورٹ پر ہونے والے دھماکے سے لا تعلقی کا اعلان کیا ہے۔

انصار اللہ کے سینیئر عہدیدار محمد البخیتی نے مستعفی حکومت کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عدن ایئرپورٹ پر ہونے والے دھماکے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔

بدھ کے روز عبدالربہ منصور ہادی کی نئی کابینہ کے ارکان کے عدن ایئر پورٹ پہنچنے کے بعد، زور دار دھماکہ ہوا تھا جس میں ستر افراد ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔

یمن کی مستعفی حکومت کے نائب وزیر اطلاعات محمدقیزان نے الجزیرہ ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے، متحدہ عرب امارات سے وابستہ مسلح دہشت گردوں کو اس حملے کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button