اہم ترین خبریںعراق

عراق: ایک دن میں امریکہ کے تین فوجی قافلوں پر حملے

شیعیت نیوز: عراق میں امریکہ کے تین فوجی قافلوں پر حملے ہوئے ہیں۔ عراق کے سیکورٹی ذرائع نے جمعے کے روز بتایا کہ عراق میں تین علاقوں میں امریکی فوجی کاروان کے راستے میں دھماکے ہوئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ حملے امریکی فوجی کارواں پر ذی قار، بابل اور قادسیہ صوبوں میں جمعے کے روز ہوئے۔ عراق کے مزاحمتی گروہ قاسم الجبارین نے امریکی فوجی قافلوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے مزاحمتی گروہ قاسم الجبارین نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ان کا نشانہ ہدف پر لگا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی دہشت گرد فوجیوں کے حملے میں متعدد فلسطینی زخمی

قاسم الجبارین گروہ نے امریکہ کی جانب سے عراق کے رہائشی علاقوں کو راکٹوں سے نشانہ بنائے جانے کے ناپاک منصوبے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے اور اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔

واضح رہے کہ عراق کے سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعے کے روزعراق میں تین علاقوں میں امریکی فوجی کارواں کے راستوں میں دھماکے ہوئے۔ یہ دھماکے امریکی فوجی کاروان پر ذی قار، بابل اور قادسیہ صوبوں میں ہوئے۔

عراق میں قابض امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے دسیوں لاجسٹک قافلوں پر گذشتہ چند ماہ کے دوران متعد بارحملے ہو چکے ہیں جن میں تاحال دسیوں فوجی گاڑیاں ساز و سامان سمیت تباہ ہو چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی ممبران پارلیمنٹ ملک سے امریکی فوجیوں کے باہر نکلنے پر مُصِر

دوسری جانب قابض دہشت گرد امریکی فوج نے عوامی حملوں کے باعث بغداد کے شمال میں واقع التاجی سمیت متعدد فوجی اڈے بھی خالی کر دیئے ہے۔

یاد رہے کہ کچھ عرصے سے عراق میں امریکی فوجی کانوائے اور اس کی فوجی چھاونیوں پر حملے ہو رہے ہیں۔

عراق کے عوام اپنے ملک میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کی مسلسل مخالفت کرتے آ رہے ہیں۔

اس ملک کی پارلیمنٹ بھی عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا بل منظور کر چکی ہے۔

اس سے پہلے جمعرات کو بھی عراق کے المثنی صوبے کے السماوۃ علاقے میں امریکی فوجی کانوائے پر حملہ ہوا تھا۔

واضح رہے کہ کچھ عرصے سے عراق میں امریکی فوجی کانوائے اور اس کی فوجی چھاؤنیوں پر حملے ہو رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button