اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ سنی عوام ، علمائے کرام کی ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری ودیگر جرائم میں ملوث کالعدم سپاہ صحابہ کا دہشت گرد مقیم عرف شاہ گرفتار

جبکہ 21 نومبر کو گرفتار ملزم کے دو بھائیوں، شیخ محمد معین الدین اور ارباز عرف آریان کو ساتھی سمیت دھماکہ خیز مواد

شیعیت نیوز: کراچی پولیس کی اہم کاروائی ، شیعہ سنی عوام ،علمائے کرام، پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت بھتہ خوری، دہشتگردی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملک دشمن کالعدم سعودی نواز تنظیم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کا دہشت گرد مقیم عرف شاہ گرفتار، دستی بم اور پستول برآمد ۔

تفصیلات کےمطابق شہر قائد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت شہریوں کے قتل، بھتہ خوری، دہشتگردی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث مقیم عرف شاہ کو گرفتار کرکے قبضے سے دستی بم اور ٹی ٹی پستول برآمد کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: متفقہ لائحہ عمل پر ایک آواز ہو کر بھرپور عملی اقدامات کئے جائیں تاکہ مسئلہ کشمیر کسی نتیجہ تک پہنچ سکے،علامہ ساجد نقوی

اسٹیل ٹاؤن پولیس کے مطابق مقیم عرف شاہ کا تعلق کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی سے ہے، گرفتار ملزم ہلاک دہشتگرد شیخ ممتاز عرف فرعون ولد شیخ محمد مسلم کا سگا بھائی ہے، جبکہ 21 نومبر کو گرفتار ملزم کے دو بھائیوں، شیخ محمد معین الدین اور ارباز عرف آریان کو ساتھی سمیت دھماکہ خیز مواد، دستی بم اور دیگر سامان کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کی سزا،سعودی عرب نے پاکستان سے مزید ایک ارب ڈالر کا قرضہ واپس مانگ لیا، چین کا بڑا اعلان سامنے آگیا

پولیس کا دعویٰ ہے کہ گرفتار ملزم مقیم ہلاک دہشتگرد شیخ ممتاز عرف فرعون اور دیگر کو کراچی میں پناہ گاہیں فراہم کرتا تھا، کارندے اسلحہ اور بارودی مواد سمیت دیگر سامان بھی ملزم مقیم عرف شاہ کے پاس رکھواتے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button