اہم ترین خبریںپاکستان

متفقہ لائحہ عمل پر ایک آواز ہو کر بھرپور عملی اقدامات کئے جائیں تاکہ مسئلہ کشمیر کسی نتیجہ تک پہنچ سکے،علامہ ساجد نقوی

جنگ کا آپشن چھوڑ کر ایک جامع لائحہ عمل مرتب کیا جائے جس کے نتیجہ میں سنجیدہ اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ مسئلہ کشمیر کسی نتیجہ تک پہنچے۔

شیعیت نیوز: سربراہ شیعہ علماءکونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ جنوبی ایشیا کا پائیدار امن مسئلہ کشمیر سے جڑا ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے جامع لائحہ عمل اور عملی اقدامات ضروری ہیں۔ جنگ کا آپشن چھوڑ کر ایک جامع لائحہ عمل مرتب کیا جائے جس کے نتیجہ میں سنجیدہ اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ مسئلہ کشمیر کسی نتیجہ تک پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کی سزا،سعودی عرب نے پاکستان سے مزید ایک ارب ڈالر کا قرضہ واپس مانگ لیا، چین کا بڑا اعلان سامنے آگیا

راولپنڈی سے جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی فورمز پر اُٹھایا جا چکا، ڈوزئیر بھی دئیے جاچکے اور بھارت کے جنگی جنون سے متعلقہ ای یوڈس انفولیب رپورٹ سے بھی بین الاقوامی ادارے آگاہ اور اس کی مذمت کر چکے لیکن بھارت کی ہٹ دھرمی اور مظالم میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ کشمیریوں کی آزادی سلب ہوتی جارہی ہے اور ان پر عرصہ حیات تنگ ہوتا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عیسائیوں کے لبادے میں چھپے صیہونیوں کا کراچی میں احتجاجی مظاہرہ ،پاکستان سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا مطالبہ

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ خارجہ امور کے ماہرین، ماہرین قانون، سیاسی شخصیات، دانشوروں، سکالرز، معروف صحافیوں، علماء، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے جامع قومی لائحہ عمل تیار کیا جائے، متفقہ لائحہ عمل پر ایک آواز ہو کر بھرپور عملی اقدامات کئے جائیں تاکہ مسئلہ کشمیر کسی نتیجہ تک پہنچ سکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button