اہم ترین خبریںپاکستان

ایم ڈبلیوایم کی ایک اوربڑی کامیابی، الیاس صدیقی وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی مقرر

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی ترجمان الیاس صدیقی کی بحیثیت معاون خصوصی وزیر اعلیٰ تقرری کا باقائدہ نوٹیفکیشن جاری ہوگیا ہے ۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےسربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، ناصر شیرازی، اسدعباس نقوی، آغا سید علی رضوی اور سیاسی شعبےکی بھرپور فعالیت اور کامیاب حکمت عملی کی بدولت مسلسل کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

ایم ڈبلیوایم کے میڈیا سیل سے جاری خبر کے مطابق الحمد اللہ نومنتخب وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان بیرسٹر خالد خورشید خان کے حلف اٹھانے کے بعد مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی ترجمان الیاس صدیقی کی بحیثیت معاون خصوصی وزیر اعلیٰ تقرری کا باقائدہ نوٹیفکیشن جاری ہوگیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: شہید محسن فخری زادہ کی شہادت و بیرونی جارحیت قابل مذمت ہے، علامہ ساجد نقوی

تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم اور پی ٹی آئی کے درمیان انتخابی اتحاداور صوبائی حکومت کی تشکیل تشکیل کے ساتھ ساتھ حسب وعدہ پہلے ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی ایک ایک مخصوص نشست کی فراہمی کے بعد تحریک انصاف کی حکومت نے ایم ڈبلیوایم کے سینئررہنما،صوبائی ترجمان اور سابق چیئرمین بلدیہ گلگت الیاس صدیقی کی بحیثیت معاون خصوصی وزیراعلیٰ گلگت بلتستان تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے ۔

یہ بھی پڑھیں: فخرملت جعفریہ شہید عسکری رضاؒکی اہلیہ بھی انتقال کرگئیں، علامہ راجہ ناصرعباس کا اظہار تعزیت

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ گلگت بلتستان میں صوبائی حکومت کی تشکیل میں کامیاب ہوگئی ہے ، اس حوالے سے انتخابات سے قبل ایم ڈبلیوایم اور پی ٹی آئی کے درمیان مرکز کی سطح پر طے شدہ فارمولے کے تحت مخصوص نشستوں کے بعد وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی کی تقرری عمل میں آئی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button