اہم ترین خبریںپاکستان

آئی ایس او گلگت ڈویژن کا کنونشن،برادر معین عباس صدر منتخب ، آغا راحت حسینی اورایم پی اے کاظم میثم کی شرکت

کنونشن کا باقاعدہ آغاز سکائوٹس سلامی کے ذریعے کیا گیا جس میں امام جمعہ والجماعت علامہ سید راحت حسین الحسینی نے شرکت کی۔

شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن کا 43 واں سالانہ کنونشن بعنوان ” حمایت مظلومین جہاں و آزادی القدس ڈویژنل کنونشن” اختتام پذیر ہو گیا۔ برادر معین عباس کثرت رائے سے نئے ڈویژنل صدر منتخب ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: اس برس پاکستانی حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرسکیں گے یا نہیں وفاقی وزیرمذہبی امور کا اہم بیان سامنے آگیا

کنونشن کا باقاعدہ آغاز سکائوٹس سلامی کے ذریعے کیا گیا جس میں امام جمعہ والجماعت علامہ سید راحت حسین الحسینی نے شرکت کی۔ آغا راحت نے اس موقع پر جوانوں سے خطاب بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم کے نومنتخب اراکین اسمبلی کی گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال مقپون سے ملاقات

پروگرام کے آخری روز سید راحت حسین الحسینی، ایم ڈبلیو ایم کے رکن اسمبلی کاظم میثم سمیت علما اور نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے موجودہ ملکی و عالمی صورتحال، عالم اسلام کو درپیش چیلنجز اور صیہونی سازشوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button