اہم ترین خبریںپاکستان

پی ٹی آئی اور ایم ڈبلیوایم کے متفقہ امیدوار بیرسٹر خالد خورشید وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان منتخب

پی ٹی آئی اور ایم ڈبلیوایم کے متفقہ امیداواراور استور سے منتخب رکن اسمبلی بیرسٹر خالد خورشیدنے 22ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی ۔

شیعیت نیوز: پاکستان تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعت مجلس وحدت مسلمین کے متفقہ امیدوار بیرسٹر خالد خورشید خان گلگت بلتستان اسمبلی میں قائد ایوان منتخب ہوگئے ، متحدہ اپوزیشن کے امجدحسین ایڈووکیٹ ناکام ۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی میں نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے ووٹنگ آج ہوئی جس میں اراکین اسمبلی نے بھرپورحصہ لیا۔ پی ٹی آئی اور ایم ڈبلیوایم کے متفقہ امیداواراور استور سے منتخب رکن اسمبلی بیرسٹر خالد خورشیدنے 22ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی ۔

یہ بھی پڑھیں: بار ایسوسی ایشن میرپورآزاد کشمیر کا انتہا پسندانہ اقدام، 5 شیعہ وکلاء کی بار کی رکنیت معطل کردی

جبکہ متحدہ اپوزیشن کے متفقہ امیدوار اور پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ فقط 9ووٹ حاصل کرسکے ۔ واضح رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی میں اراکین کی کل تعداد33 ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کو تسلیم کرنے والے عرب حکمران میر جعفر اور میر صادق اور پوری امت کے غدار ہیں،سینیٹر مشتاق احمد خان

دوسری جانب وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کے بیرسٹر خالد خورشید خان نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے 20 اور کولیشن جماعت MWM کے 3 اراکین اسمبلی میں صرف تین افراد ایسے ہیں جو پہلے اسمبلی ممبر رہے، باقی سب نئے چہرے ہیں۔انہوں نے کہاکہ خطے کیلئے یہ ایک نئے سورج کے طلوع ہونے کی مانند ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button