اہم ترین خبریںپاکستان

حسن علی سجادی کثرت رائے سے اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نئے مرکزی صدر منتخب

جنرل کونسل میں سال "کربلا احیاء دین محمدی 19-2020ء" کیلئے نئے مرکزی صدر کا انتخاب عمل میں لایا گیا

شیعیت نیوز: اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا سالانہ مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس اندرون سندھ کے شہر دادو میں منعقد ہوا جسمیں حسن علی سجادی کثرت رائے سے اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نئے مرکزی صدر منتخب ہوگئے۔

کنونشن میں جامعہ سندھ، مہران انجنئیرنگ یونیورسٹی، سندھ ایگریکلچرل یونیورسٹی ٹنڈوجام، قائد عوام انجنئیرنگ نواب شاہ، چانڈکا میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ سمیت کراچی، حیدرآباد، بدین، میرپور خاص، عمرکوٹ، مٹیاری، نوابشاہ، نوشہرو فیروز، خیرپور میرس، سکھر، گھوٹکی، شکار پور، جیکب آباد، شہداد کوٹ، لاڑکانہ، کے این شاہ، دادو، جامشورو سمیت دیگر شہروں سے اراکین جنرل کونسل نے بھرپور شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: بار ایسوسی ایشن میرپورآزاد کشمیر کا انتہا پسندانہ اقدام، 5 شیعہ وکلاء کی بار کی رکنیت معطل کردی

جنرل کونسل میں سال "کربلا احیاء دین محمدی 19-2020ء” کیلئے نئے مرکزی صدر کا انتخاب عمل میں لایا گیا، جس میں تمام اراکین جنرل کونسل نے ووٹ کے ذریعے حصہ لیا، جس میں اکثریت رائے سے حسن علی سجادی نئے سال کے مرکزی صدر منتخب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کو تسلیم کرنے والے عرب حکمران میر جعفر اور میر صادق اور پوری امت کے غدار ہیں،سینیٹر مشتاق احمد خان

نئے مرکزی صدر کا اعلان اصغریہ اسٹوڈنٹس کی سرپرست کونسل کے رکن علامہ محمد باقر نجفی نے کیا، کارکنان نے بھرپور انداز میں نئے مرکزی صدر کا استقبال کرتے ہوئے اسٹیج انہیں تک پہنچایا، جس کے بعد نئے مرکزی صدر سے علامہ باقر نجفی نے حلف لیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button