اہم ترین خبریںپاکستان

ایم ڈبلیوایم کے وفدکی بیرسٹرخالد خورشید سے ملاقات وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نامزدگی پر مبارک باد کا اظہار

ملاقات میں جناب خالد خورشید اور ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں کے درمیان صوبے میں حکومت سازی کے مراحل اور آنے والے وقتوں میں پیشرفت کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

شیعیت نیوز: وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے نامزد اور متوقع وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان بیرسٹر خالد خورشید کو مبارک باد پیش کرنے کیلئے مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید عباس نقوی کی سربراہی میں ان سے ملاقات ۔

بیرسٹر خالد خورشیدکی رہائش گاہ پرہونے والی اس ملاقات کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین کےنومنتخب رکن گلگت بلتستان اسمبلی شیخ اکبر علی رجائی، محمد کاظم میثم، صوبائی ترجمان الیاس صدیقی، کاچو ولایت علی خان اور دیگر صوبائی رہنما بھی موجود تھے ۔

یہ بھی پڑھیں: کیا ریاست مدینہ کی دعویدار حکومت کے اقتدار میں مسجدوں کو اب تالے لگا دیئے جائیں گے؟ علامہ سبطین سبزواری

ملاقات میں جناب خالد خورشید اور ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں کے درمیان صوبے میں حکومت سازی کے مراحل اور آنے والے وقتوں میں پیشرفت کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری نے بھی ایرانی سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل کو مجرمانہ فعل قراردےدیا

متوقع وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے ایم ڈبلیوایم کے وفد کا پرتپاک خیر مقدم کیا اور باہمی مشاورت کیساتھ گلگت بلتستان کے معاملات کو آگے لیکر چلنے اور عوامی مسائل کے حل کا اعادہ کیا۔ اس دوران پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن اسمبلی راجہ جہانزیب بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button