اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ ساجد نقوی کا علامہ کلب صادق اورحریت رہنما علامہ عباس انصاری کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

علامہ کلب صادق اتحادبین المسلمین کے داعی تھے۔انہوں نے شیعہ سنی خلیج کوکم کرنے اوردوریاں مٹانے میں اہم کردارادا کیااور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے ہمیشہ جدوجہدکرتے رہے۔

شیعیت نیوز: شیعہ علماءکونسل کے سربراہ علامہ سیدساجدعلی نقوی نے معروف عالم دین و سکالر،آل انڈیا مسلم پرسنل بورڈ کے نائب صدر ڈاکٹر سید کلب صادق نقوی اور حریت رہنما علامہ عباس انصاری کی اہلیہ کے انتقال پرگہرے دکھ وافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ علامہ کلب صادق اتحادبین المسلمین کے داعی تھے۔انہوں نے شیعہ سنی خلیج کوکم کرنے اوردوریاں مٹانے میں اہم کردارادا کیااور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے ہمیشہ جدوجہدکرتے رہے۔

ان کی وفات ملت اسلامیہ برصغیر بالخصوص ملت اسلامیہ ہند کیلئے ناقابل تلافی خسارہ ہے۔علمی گھرانے کے چشم وچراغ ہونے کے ناطے مسلمانوں میں تعلیمی بیداری لانے کیلئے برابرکوشاں رہے۔ ملک کے مختلف حصوں میں تعلیمی، طبی اوررفاہی ادارے قائم کئے۔ لکھنوکا ایرامیڈیکل کالج انہی کی یادگارہے۔انہوں نے توحیدالمسلمین ٹرسٹ قائم کرکے بے شمار غریب گھرانوں کی مدداورمستحق نوجوانوں کے تعلیمی مصارف برداشت کئے۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ راجہ ناصرعباس ودیگر قائدین وحدت کا علامہ علی مرتضیٰ زیدی کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

علامہ ساجدنقوی نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی خدمات کوقبول فرمائے اورجنت الفردوس میں اعلیٰ علییّن میں مقام اورپسماندگان کوصبرجمیل اورملت اسلامیہ کواُن کانعم البدل عطافرمائے۔

یہ بھی پڑھیں: یو اے ای اور بحرین سعودیوں کی اجازت کے بغیر نہیں چل سکتے، علامہ امین شہیدی

علاوہ ازیں علامہ سیدساجدعلی نقوی نے جموں وکشمیراتحادالمسلمین اورحریت کانفرنس کے سابق چیئرمین علامہ محمدعباس انصاری کی اہلیہ کےسری نگرمقبوضہ کشمیرمیں انتقال پر دکھ وافسوس کااظہارکرتے ہوئے لواحقین سے اظہارتعزیت اورمرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button