اہم ترین خبریںپاکستان

عاشق امام زمانہ ؑ شہید علی ناصرصفوی اور ان کی اہلیہ محترمہ کی شہادت کو 20 برس بیت گئے

اسکے گھر کا محاصرہ کرکے اس پر یلغار کر دی گئی اور اس کے گھر میں داخل ہو کر اس پر گولیوں کی برسات کر دی گئی،

شیعت نیوز: عاشق امام زمانہ ؑ شہید علی ناصرصفوی اور ان کی اہلیہ محترمہ کی شہادت کوآج 20برس بیت گئے۔ایک ایسا خاندان جس پر آج کےصبح قیامت ٹوٹ پڑی تھی۔ شہید کی یاد آج بھی ملت جعفریہ کے دلوں میں روشن چراغ کی مانند زندہ ہے ۔ شہید کے ورثاءریاست پاکستان سے آج بھی انصاف کے منتظر ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق آج شہید علی ناصرصفوی اور انکی اہلیہ محترمہ کی 20ویں برسی منائی جارہی ہے ۔شہید علی ناصرصفوی انتہائی باتقویٰ، بااخلاق، دینداراور عاشق امام زمانہ ؑ تھے ۔ انہیں آج ہی کے دن یعنیٰ 25نومبر 2000کو جوہرآباد میں ان کے گھر میں گھس کر شہید کردیا گیا تھااور افسوس اس سانحے میں ان کے ہمراہ ان کی اہلیہ محترمہ اور ان کےشکم میں موجود ایک معصوم بھی مقام شہادت پر فائز ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: رھبر معظم آیت اللہ خامنہ ای نے عوامی رضاکار فورس ’بسیج‘ کو عظیم سرمایہ قرار دے دیا

واضح رہے کہ شہید علی ناصرصفویٰ کو مارنے کیلئے ضلع بھر کی ناکہ بندی کی گئی تھی، اسلام آباد سے خصوصی فورس ایک ایس ایس پی کی قیادت میں آئی تھی اور ان کی سربراہی بقول ہفت روزہ تکبیر امریکی اسپیشل فورسز کے کمانڈوز کر رہے تھے۔شہید پر الزام عائد کیاگیا تھا کہ اس نے اقوام متحدہ کے دفتر پر راکٹ لانچر چلائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:10ربیع الثانی ،آفتاب امامت کے کیارہویں تاجدار امام حسن عسکری ؑ کا یوم ولادت

اسکے گھر کا محاصرہ کرکے اس پر یلغار کر دی گئی اور اس کے گھر میں داخل ہو کر اس پر گولیوں کی برسات کر دی گئی، نہ صرف اس ایک شخص پر بلکہ اس کی بیوی اور اس کے پیٹ میں موجود اس کے بچے پر بھی ترس نا کھایا گیا۔ کیا عجیب رات تھی، جب ایک ماں کے سامنے اس کا اکلوتا بیٹا گولیوں سے چھلنی کیا جائے، جب ایک ماں کے سامنے اس کی بہو کو گولیوں سے بھون دیا جائے ،جب دو کم سن بچیوں کے سامنے ان کے باپ اور ماں کو خون میں لت پت کر دیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button