دنیا

ٹرمپ نے بائیڈن کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوبائیڈن کی صدارتی انتخابات میں کامیابی کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے نو منتخب صدر کو اختیارات منتقلی کی بالآخر منظوری دیدی، لیکن امریکہ کے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف اقدامات کا عزم ظاہر کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوبائیڈن کی صدارتی انتخابات میں کامیابی کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے نو منتخب صدر کو اختیارات منتقلی کی بالآخر منظوری دیدی، لیکن امریکہ کے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف اقدامات کا عزم ظاہر کیا ہے۔

سربراہ جنرل سروس ایڈمنسٹریشن ایملی مرفی نے نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن کو اس بات سے آگاہ کردیا ہے۔ صدر ٹرمپ کہتے ہیں قانونی جنگ جاری رہے گی مگر انتظامیہ سے کہہ دیا ہے کہ جس چیز کی ضرورت ہے اسے انجام دیا جائے۔

امریکی ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ کی شکست تسلیم کرنے کی جانب پہلا قدم ہے۔ صدر ٹرمپ نے یہ اقدام ایسے وقت کیا ہے جب اہم ریاست مشی گن نے بھی جو بائیڈن کی فتح کی توثیق کردی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی کوشش تھی کہ نتیجہ کو روکا جائے مگر ایسا نہ ہوسکا۔ امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن نے اقتدار کی پرامن منتقلی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button