یمن

یمنی فورسز کا سعودی عرب کی آئل ریفائنری پر میزائل حملہ

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمنی فورسز نے قدس 2 میزائل کے ذریعہ سعودی عرب کی آئل ریفائنری آرامکو کو نشانہ بنایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز نے قدس 2 میزائل کے ذریعہ سعودی عرب کی آئل ریفائنری آرامکو کو نشانہ بنایا ہے۔

یحیی سریع نے کہا کہ اسلامی مزاحمت نے سعودی عرب کی تیل ریفائنری پر کامیاب حملہ کیا ہے اور قدس 2 میزائل کے ذریعہ آرامکو کو نشانہ بنایا ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ قدس 2 میزائل کا حال ہی میں کامیاب تجربہ کیا گيا ہے اور ان میزائلوں کے ذریعہ سعودی عرب کے اندر اہداف کو نشانہ بنایا جائےگا۔ اس نے کہا کہ آرامکو پر میزائل حملے کے بعد سعودی عرب کے امدادی اہلکار متاثرہ جگہ پر پہنچ گئے ہیں۔ یمنی فوج کے ترجمان نے اس سے قبل سعودی شہریوں کو فوجی اور اقتصادی مراکز سے دور رہنے کی ہدایت کی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button