اہم ترین خبریںپاکستان

مفتی عبداللہ پرقاتلانہ حملہ کرنے والے کا تعلق کس مسلک سے ہے؟ سی ٹی ڈی کا اہم انکشاف

شیعیت نیوز : سی ٹی ڈی نے کراچی میں مفتی عبداللہ پر قاتلانہ حملے کو فرقہ وارانہ رنگ دینے والوں کاپول کھول دیا، حملہ کرنے والوں کا تعلق دیوبند مسلک سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد نے میڈیا بریفنگ میں مفتی عبداللہ پر قاتلانہ حملے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ مفتی عبداللہ پر قاتلانہ حملہ کرنے والے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ ہیں اور ان کا تعلق دیوبندی مسلک سے ہے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد نے کہا کہ مفتی عبداللہ پر قاتلانہ حملے کو فرقہ وارانہ کاروائی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی ۔

یہ خبر بھی پڑھیں وزیر خارجہ اور ترجمان پاک فوج کی مشترکہ پریس کانفرنس،بھارتی دہشتگردی بےنقاب

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دونوں ملزمان نے لیاری گینگ وار کے اہم کارندے زاہد عرف شوٹر کے کہنے پر کاروائی کی جس کی فنڈنگ بھارتی ایجنسی راء نےزاہد عرف شوٹر کو کی۔

دوران تفتیش ملزمان نے بتایا کہ مفتی عبداللہ سافٹ ٹارگٹ تھا جس کے باعث ان کو نشانہ بنایا گیا ،مفتی عادل کے بعد مفتی عبداللہ پر حملہ سے فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دینا مقصد تھا۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد کے مطابق ملزمان کو اسلحہ اور 3 لاکھ روپے کیش آن لائن رائڈر کے ذریعے فراہم کیا گیا ۔ مفتی عبداللہ کیس میں اب تک دو ملزمان مدثر اور حارث عرف فرحان کو گرفتار کیا گیا ہے مزید تحققیات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مفتی عادل خان قتل کیس کو بھی فرقہ وارانہ رنگ دے کر امریکی، بھارتی اور اسرائیلی مفادات کو حاصل کرنے کی کوشش کی گئی تاہم ملکی سیکیورٹی اداروں کی بروقت کاروائی نے ان دہشتگردوں اور فرقہ وارانہ پراپیگنڈہ کرنے والوں کا چہرہ پاکستانیوں کے سامنے آشکار کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button