اہم ترین خبریںپاکستان

ایم ڈبلیوایم کے تحت ملتان میں تحفظ ناموس رسالت ؐ ریلی کا انعقاد، فرانسیسی وزیراعظم کا پتلا نذرتش

ہم اس ملک کے باوفا بیٹے ہیں، حکومت وقت فی الفور فرانس کے ساتھ تعلقات ختم کرکے فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرے۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے زیراہتمام سالانہ میلاد ریلی بعنوان "تحفظ ناموس رسالت ریلی” جامع مسجد الحسین نیو ملتان سے نکالی گئی، جو چوک کمہاراں، گلستان چوک، بہار چوک، علی چوک، دولت گیٹ اور حسین آگاہی سے ہوتی ہوئی گھنٹہ گھر چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ راستے میں مختلف جگہوں پر ریلی کے شرکاء کا پھولوں سے استقبال کیا گیا، جبکہ چوک کمہارانوالہ پر النور اسلامک سنٹر کی جانب کیمپ لگایا گیا اور ریلی کے شرکاء کیلئے پانی اور چائے کی سبیل کا اہتمام کیا گیا۔

ریلی کی قیادت علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ غلام مصطفیٰ انصاری، علامہ وسیم عباس معصومی، علامہ مجاہد عباس گردیزی، مولانا کاشف حیدری، مولانا فرمان علی صفدری، مولانا عمران ظفر، مولانا غلام جعفر انصاری، مولانا ہادی حسین ہادی، مولانا جعفر قریشی، تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنماء راو محمد عارف رضوی، متحدہ میلاد کونسل کے سربراہ زاہد بلال قریشی نے کی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی دعووں کا پول کھل گیا، ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن کاصدارتی انتخابات میں بدترین دھاندلی کا الزام

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنماوں نے کہا کہ فرانس سمیت یورپ میں رسول اللہ کے گستاخانہ خاکے قابل مذمت ہیں، آزادی اظہار رائے کے نام پراسلام کے مقدسات کی توہین ناقابل برداشت ہے، ہم کٹ تو سکتے ہیں لیکن عزت و ناموس رسالت پر کوئی آنچ قبول نہیں کرسکتے، آج عالم اسلام کی خاموشی مجرمانہ ہے۔ ربیع الاول کا یہ مقدس مہینہ عظمت رسالت کو بیان کرنے کا مہینہ ہے، اسلام دشمن گماشتوں نے اس مہینے میں سرور کائنات کی شان میں گستاخی کرکے مسلمانوں کی غیرت کو للکارا ہے۔ ہم اس ملک کے باوفا بیٹے ہیں، حکومت وقت فی الفور فرانس کے ساتھ تعلقات ختم کرکے فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس کی انتخابی مہم کے سلسلے میں سکردوآمد ، پرتپاک عوامی استقبال

اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے سلیم عباس صدیقی، مہر سخاوت علی سیال، فخر نسیم، سید قمر عباس زیدی، اشتیاق عابدی، اقبال مہدی زیدی ایڈووکیٹ، مولانا ممتاز حسین ساجدی، رانا فیضان الحسینی، وسیم زیدی، دلاور عباس زیدی، مہر مظہر عباس کات، تصور شاہ، مسیب نقوی، نوازش علی انصاری اور دیگر رہنماء موجود تھے۔ ریلی کے اختتام پر فرانسیسی وزیراعظم کا پتلا نذرآتش کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button