اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

7 دہائیوں بعد بھی بھارت کشمیری عوام کا عزم توڑنے میں ناکام ہے، عمران خان

وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی غیر قانونی قبضے کی مذمت پر یوم سیاہ منا رہے ہیں، آج کے دن ہم کشمیری عوام کی مکمل حمایت کا اعادہ کر رہے ہیں

شیعیت نیوز: یوم یکجہتی کشمیر اور یوم سیاہ پروزیراعظم عمران خان نےاپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا رہے گا، اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے کام کرے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز کی اہم کاروائی، کالعدم تحریک طالبان کے 2اہم کمانڈر واصل جہنم

وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی غیر قانونی قبضے کی مذمت پر یوم سیاہ منا رہے ہیں، آج کے دن ہم کشمیری عوام کی مکمل حمایت کا اعادہ کر رہے ہیں، 73 سال قبل بھارتی فورسز نے کشمیر پر زبردستی قبضہ کیا، آج کے دن بھارتی افواج کشمیری عوام کو زبردستی محکوم بنانے سری نگر پہنچی، جموں و کشمیر پر بھارت کا غیرقانونی قبضہ ایک بین الاقوامی تنازع ہے اور اس تنازع کا حل اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں میں ہے۔ 7 دہائیوں بعد بھی بھارت کشمیری عوام کا عزم توڑنے میں ناکام ہے، بھارت ریاستی دہشت گردی، آزادی اظہار رائے پر پابندیوں میں ملوث ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین گنڈاپور سے ملاقات

عمران خان کا کہنا تھا تشدد، اموات، کشمیری قیادت کی نظربندیوں کی دنیا گواہ ہے، مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گنز کا استعمال، گھروں کو نذر آتش کیا جا رہا ہے، بھارت ہر حربے کے باوجود خودارادیت کی جدوجہد ختم نہیں کر سکا۔ بھارتی کارروائیاں آر ایس ایس سے متاثر ہندوتوا سوچ کی عکاسی ہیں، مقبوضہ وادی میں 5 اگست کے یکطرفہ اقدام نے ہندوتوا نظریہ کو بے نقاب کیا، ہندوتوا نظریے، اکھنڈ بھارت ڈیزائن کا امتزاج علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے، تنازعہ کی عالمی قانونی حیثیت اقوام متحدہ کی قراردادوں میں شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button