سعودی اتحادیوں کی جارحیت جاری ۴ یمنی بچے شہید و زخمی

17 اکتوبر, 2020 22:31

جارح سعودی اتحاد نے جنوب مغربی یمن کے صوبے تعز کے شہر ضالہ پر راکٹ حملے کیے ہیں۔

المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق جارح سعودی اتحاد کی تازہ جارحیت میں کم سے کم ایک بچہ شہید اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔

سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے شمالی یمن کے صوبے الجوف کے علاقوں الخنجر اور المرازیق پر کئی مرتبہ بمباری بھی کی ہے۔ فوری طور پر ان حملوں میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی۔

سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور بعض دوسرے ملکوں کے ساتھ ملک کر مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے۔ یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے وحشیانہ حملوں میں اب تک سترہ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں۔جبکہ کئی لاکھ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

11:00 شام مارچ 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔