اہم ترین خبریںپاکستان

پاک فوج اور ملکی سلامتی کے اداروں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے ملک و قوم کے بدترین دشمن ہیں، علامہ راجہ ناصر

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وزیرستان اور بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کااظہارکرتے ہوئے ان بزدلانہ کاروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا پاک فوج اور ملکی سلامتی کے اداروں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے ملک و قوم کے بدترین دشمن ہیں۔ان کا مقصد ملک کی سلامتی و استحکام کو نشانہ بنا کر ارض پاک کو کمزور کرنا ہے۔قوم ایسی بزدلانہ کاروائیوں سے مرعوب نہیں ہو گی۔ہم اس ملک کے باوقار اور غیرت مند بیٹے ہیں۔وطن کی نظریاتی و جغرافیائی حفاظت کا دفاع کرنے کے لیے ریاستی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں امت واحدہ کےقرآنی تصور کو عملی طور پر اجاگر کرنے کیلئےعالم اسلام پیغمبرختمی مرتبتؐ اورامام حسن مجتبیٰؑ کی سیرت طیبہ پر عمل پیراہو،علامہ ساجدنقوی

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ سے طے شدہ منصوبے کے ساتھ ملک کو عدم استحکام کا شکار کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل وطن عزیز میں فرقہ واریت کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کی گئی۔پہلے مختلف مسالک کے مابین صدیوں سے موجود فروعی اختلافات کو ہوا دے کر ایک دوسرے سے خلاف صف آرا کرنے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم جماعتوں کے سرغنوں نے اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لیے مذہبی منافرت کا پرچار کیا جسے شیعہ سنی مدبر اور بابصیرت علما نے دانشمندی سے ناکام بنایا۔اب شدت پسند عناصر ایک بار پھر اپنی کمین گاہوں سے نکل کراس ملک کے امن کو سبوتاژ کرنے پرتُلے ہوئے ہیں۔ اس ملک کے دفاع اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کی ستر ہزار سے زائد قربانیاں دی گئیں ہیں جنہیں رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ مٹھی بھر شرپسند عناصر کسی بڑے مغالطے کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان شا اللہ وہ دن دور نہیں جب اس ملک کے کسی کونے میں کسی دہشت گرد ،ملک دشمن کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی اور ان کا عبرتناک انجام پوری دنیا دیکھے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button