یمن

بے گناہ یمنی عوام کے قتل عام کے ذمہ دار امریکا اور یورپ ہیں: الحوثی

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی نے اپنے بیان میں اقوام متحدہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ جارح حکومتوں کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے ان کی سبھی تجاویز کو منظور کر رہی ہے۔

یمن کے اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی نے کہا ہے کہ بے گناہ یمنی عوام کے قتل عام کے ذمہ دار امریکا اور یورپ ہیں۔ المسیرہ کے مطابق انھوں نے کہا کہ امریکا اور یورپی ممالک وحشیانہ جارحیت میں سعودی اتحاد کا بھر پور ساتھ دے رہے ہیں اس لئے یمن کے بنیادی شہری ڈھانچے کی تباہی اور عوام کے قتل عام میں وہ بھی برابر کے شریک ہیں۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی نے اپنے بیان میں اقوام متحدہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ جارح حکومتوں کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے ان کی سبھی تجاویز کو منظور کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے اب تک یمن کی قومی حکومت کی ایک بھی تجویز منظور نہیں کی ہے۔
یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی نے یمن کے سبھی علاقوں کو آزاد کرانے کے لئے فوج اور عوامی رضاکار فورس کے عزم پر زور دیا اور کہا کہ یمنی افواج قبائل کے تعاون سے مآرب کا علاقہ آزاد کرانے کے لئے تیار ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button