اہم ترین خبریںپاکستان

پاکستان میں شیعہ سنی فسادات اور قتل وغارت کس کی سازش تھی؟؟شیخ شید کا چشم کشاانکشاف

انہوں نے کہا کہ اس ملک اور راولپنڈی میں شیعہ سنی اتحاد قائم تھا اور قائم ہےاور کوئی اس کو نقصان نہیں پہنچاسکتا۔

شیعیت نیوز: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میں جاری حالیہ شیعہ سنی کشمکش اور بڑھتی ہوئی فرقہ وارانہ منافرت سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ یہ سب کچھ بھارتی خفیہ ادارے را کے اشاروں پر ہورہاہے۔اس سازش میں ملوث بعض افراد پکڑے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عراقی حکومت چند روز میں زیارت پالیسی سے آگاہ کرے گی، عراقی سفیر حامد عباس کی وفاقی وزیر مذہبی امور سے گفتگو

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے راولپنڈی ریلوے اسپتال کےتوسیعی منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب کے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیاکہ انڈین سازش تھی کہ اس ملک میں شیعہ سنی فساد کروایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ پکڑے گئے ہیں جو راولپنڈی اسلام آبادمیں شیعہ اور سنی دونوں کے علماءکو شہید کرنا چاہتے تھےتاکہ اس ملک میں ایک آگ لگے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی پے رول پر پلنے والی ملک دشمن کالعدم جماعتوں کے اثاثوں سے متعلق حیران کن رپورٹ منظرعام پر آگئی

انہوں نے مزید کہاکہ صرف ایک سازش تھی جسےہم نے ناکام بنانا ہے، خصوصاً پنڈی والوں نے کیوں کہ ہم سب سے حساس شہر میں رہتے ہیں، ایک طرف جی ایچ کیو ہے اور دوسری طرف سارے سفارتخانے ہیں، اصل سازش یہ تھی کہ وارلپنڈی اسلام آباد میں قتل و غارت گری کی جائے جو کہ الحمد اللہ ناکام بن گئی ہےاور ملزم پکڑے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک اور راولپنڈی میں شیعہ سنی اتحاد قائم تھا اور قائم ہےاور کوئی اس کو نقصان نہیں پہنچاسکتا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button