اہم ترین خبریںپاکستان

اسلامی تحریک گلگت بلتستان کا آئندہ جمعہ یزیدیت مردہ باد ریلیوں اور جلسوں کا اعلان

اجلاس میں حالیہ دنوں ملک میں فرقہ وارانہ تصادم پیدا کرنے کی سازش کیخلاف حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

شیعیت نیوز: شیعہ علماءکونسل ،اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان نے 18 ستمبر بروز جمعہ کوپورے جی بی میں مردہ باد یزیدیت ریلیوں اور جلسوں کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی پے رول پر پلنے والی ملک دشمن کالعدم جماعتوں کے اثاثوں سے متعلق حیران کن رپورٹ منظرعام پر آگئی

اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کےصدرآغا سید عباس رضوی کی زیر صدارت پارٹی کا اہم اجلاس سکردو میں ہوا۔ اجلاس میں حالیہ دنوں ملک میں فرقہ وارانہ تصادم پیدا کرنے کی سازش کیخلاف حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: رسی جل گئی بل نہیں گیا، ناصبی قاری زوار بہادر کی رہائی کے بعدپھر شیعہ مکتب کے خلاف ہرزہ سرائی

اجلاس میں کہا گیا کہ ناموس اہل بیت علیھم السلام کے لیے کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا جائے گا اور تکفیریت کی جہالت اور حکومت کی مجرمانہ چشم پوشی کے خلاف منظم انداز میں پورے گلگت بلتستان میں یزیدیت مردہ باد ریلیوں اور جلسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ کارکن تمام مقامات اور اضلاع میں بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button