اہم ترین خبریںپاکستان

شہر قائدمیں کافرکافرشیعہ کافر کے نعرے اوروال چاکنگ،امام بارگاہ پرحملہ،عظمت صحابہ مارچ کےتکفیری منتظمین وشرکاء کیخلاف کاروائی کا مطالبہ

عظمت صحابہ مارچ اور کانفرنس کے منتظمین کے خلاف فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کے جرم میں فوری طور پر مقدمات درج کرکے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے بصورت دیگر 6کروڑ پاکستانی شیعیان حیدر کرار ؑ یہ سمجھنے پر مجبور ہوں گے کہ اس مادر وطن میں ایک نہیں قانون کے دومعیارات نافذ ہیں ۔

شیعیت نیوز: آج وطن عزیز پاکستان کے شیعہ بانی قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم وفات کے موقع پرانکے مزار کے سائے تلے وطن واسلام دشمن عناصر نے ایک مرتبہ پھر اپنی بیرونی سعودی آقاؤں کی نمک حلالی کرتے ہوئے اس ملک کے بانی محمد علی جناح ؒ کی اولادوں کو کافر قراردیکر سرعام کافر کافرشیعہ کافر کے نعرے لگائے، ان کے مزار کے اطراف اور شہر بھرکی درودیوار پر کافرکافر شیعہ کافر کے نعرے لکھےاور مسجد وامام بارگاہ امامیہ لائنز ایریا پر پتھراؤ بھی کیا اور افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ نفرت انگیزی اور انتہا پسندی پر مبنی یہ تمام کام ریاستی اداروں کی سرپرستی اور سکیورٹی میں انجام دیئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی کی شاہراہوں پر ریاستی سرپرستی میں نیشنل ایکشن پلان اور پیغام پاکستان بیانیہ کی سرعام پامالی

دوسری جانب اس مادر وطن میں شیعہ مکتب فکر کے ساتھ وہ سلوک انجام دیا جارہاہے جو اس وطن کے پڑوسی دشمن ملک بھارت میں بھی مسلمانوں کےساتھ انجام نہیں دیا جارہا، ریاستی اداروں کی سرپرستی میں فعال یہ تکفیری اور ناصبی تنظیمیں اب شیعیان حیدر کرار ؑ سے ان کے عقائد بزور طاقت تبدیل کروارہیں لیکن ریاست کے متعصب ادارے تعصب کی عینک لگائے فقط شیعیان حیدر کرار ؑ کے خلاف بلاجواز جھوٹے مقدمات کے اندراج میں مصروف عمل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : طاقت کے زور پر دوسروں کے عقائد یا مذہب پر حملہ کرنا قائداعظم کے فرمودات کی نفی ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

پاکستان کے شیعیان حیدرکرارؑ وزیر اعظم پاکستان عمران خان ، آرمی چیف جنرل قمر باوجوہ اور چیف جسٹس آف پاکستان گلزار احمد سے مطالبہ کرتے ہیں کہ شہر قائد کی شاہراہوں پر آج اس ملک کی دوسری بری اکثریت یعنیٰ مکتب تشیع کے خلاف لگائے گئے نفرت انگیز نعروں اور تکفیر کا فوری نوٹس لیں اور آج کے عظمت صحابہ مارچ اور کانفرنس کے منتظمین کے خلاف فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے کے جرم میں فوری طور پر مقدمات درج کرکے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے بصورت دیگر 6کروڑ پاکستانی شیعیان حیدر کرارؑ یہ سمجھنے پر مجبور ہوں گے کہ اس مادر وطن میں ایک نہیں قانون کے دومعیارات نافذ ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button