اہم ترین خبریںپاکستان

طاہر اشرفی کی جگہ کسی غیر جانبدار، صاحب کردار، متقی اور صاحب علم شخص کو چیئرمین متحدہ علمابورڈبنایا جائے،علامہ سبطین سبزواری

اجلاس میں واضح کیا گیا کہ کسی سے مرعوب ہوں گے اور نہ ہی عقائد تشیع سے پیچھے ہٹیں گے، علامہ سید ساجد علی نقوی کی خدمت میں فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیعیت نیوز: شیعہ علماءکونسل شمالی پنجاب کی صوبائی کابینہ کا اجلاس صوبائی صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری کی ذیر صدارت منعقد ہوا جس میں تشویش کا اظہار کیا گیا کہ بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے پاکستان میں فرقہ وارانہ فضا قائم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، تاکہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے گھناونے جرم کو عوام سے چھپایا جا سکے۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ پیغمبر اکرم (ص) کے نسبی آبا و اجداد کی توہین کرنیوالوں کیخلاف توہین اسلام کی کارروائی کی جائے۔ سیدالانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ (ص) کی والدہ ماجدہ سیدہ آمنہ، والد گرامی عبداللہ، رسول اللہ کے دادا، چچا نگہبان رسالت حضرت ابو طالب علیہم السلام کی تکفیر کرنیوالے عناصر کی گرفت کرکے ان کیخلاف کارروائی کی جائے، حیرت ہے کہ صحابہ کی حرمت اور ناموس کی بات کرنے والے پیغمبر کے نسبی آباو اجداد کی توہین کرنیوالے عناصر کی مذمت کرنے سے قاصر کیوں ہیں۔؟

یہ بھی پڑھیں: پاکستان وہ واحد مسلم اکثریتی ملک ہے جو ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود شرح خواندگی کے حوالے سے غیر متاثر کن ہے،علامہ ساجدنقوی

انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ پیغمبر گرامی کے آباو اجداد کی ناموس کی حفاظت کیلئے قانون سازی کی جائے۔ اجلاس میں سوئیڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی اور فرانس کے میگزین میں سیدالمرسلین خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور او آئی سی کو اپنا غیرتمندانہ کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور واضح کیا گیا کہ اسلام کے تیزی سے پھیلتے ہوئے اثر و رسوخ سے خوفزدہ عناصر کی یہ حرکت ناقابل برداشت ہے۔ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ کسی سے مرعوب ہوں گے اور نہ ہی عقائد تشیع سے پیچھے ہٹیں گے، علامہ سید ساجد علی نقوی کی خدمت میں فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایک اور ناصبی ملامفتی عبد العلیم قادری کی اہل بیت اطہارؑ کی شان میں بدترین گستاخی،ویڈیو وائرل

اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ محرم الحرام سے چند دن پہلے سے سعودی سفیر کی پاکستان میں شروع ہونیوالی غیر سفارتی سرگرمیوں کی تحقیقات کی جائیں اورعوام کو یہ بھی بتایا جائے کہ طاہر اشرفی جیسے شخص کے مبینہ طور پر سپیشل طیارے پر سعودی عرب جانے کا ایجنڈا کیا تھا۔؟ اجلاس میں تشویش کا اظہار کیا گیا کہ مشکوک کردار کا حامل طاہر اشرفی جھنگ کے تکفیری گروہ کا کارندہ، ترجمان اور شیعہ مخالف ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اسے متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹا کر کسی غیر جانبدار، صاحب کردار، متقی اور صاحب علم شخص کو چیئرمین بنایا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button