اہم ترین خبریںپاکستان

فتنوں کو نا روکا گیا اورکالعدم عناصر کو لگام نہ ڈالی تو تحریک شروع کریں گے ،علامہ ناظرتقوی

شرپسند عناصر نے پرانی روش کے تحت عقیدتی معاملات کو فرقہ وارانہ مقاصد کے لئے استعمال کرنا شروع کردیا ہے ۔

شیعیت نیوز: شیعہ علماکونسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ ناظرعباس تقوی نے ہیئت آئمہ مساجد وعلمائے امامیہ پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ علماء و ذاکرین امامیہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کالعدم عناصر کو لگام نہ ڈالی تو تحریک شروع کریں گے ،مسلمہ عقائد سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے،شرپسند عناصر نے پرانی روش کے تحت عقیدتی معاملات کو فرقہ وارانہ مقاصد کے لئے استعمال کرنا شروع کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: امام حسین ؑ کے قاتل عمرابن سعدپرلعنت کے جرم میں کس نےکس پر ایف آئی آرکٹوائی ؟؟جان کر حیران رہ جائیں

انہوں نے کہا کہ خلفائے راشدین اور امہات المومنین کا بھرپور احترام کرتے ہیں ۔ مگر کسی بھی شخص کو صحابی رسول کا درجہ دے کر ملک کے امن کو خراب کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے ۔ کالعدم ،فتنہ پرور، غیر ملکی فنڈنگ سے شیعہ سنی وحدت کو پارہ پارہ کرنے والے گروہ کے خلاف بے رحم آپریشن کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ سنی اتحاد کے ذریعہ ملک دشمنی کے ایجنڈے کو ناکام بنادیں گے ،علامہ باقرعباس زیدی

انہوں نے کہاکہ ملت جعفریہ نے پاکستان کی سالمیت کے لئے سب سے زیادہ قربانی دی ہے اور ہمیشہ کی طرح اس مرحلہ پر بھی شیعہ سنی اتحاد کے لئے کوشاں ہیں ۔ مگر ساتھ ہمارا دو ٹوک موقف یہ ہے کہ مسلمہ عقائد سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔جن دو افراد پر ایف آر درج کی گئی ہے وہ قانونی تقاضوں پر پورا نہیں اترتی ہے ۔ اسے فوری طور پر واپس لیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں: ایک عرب ملک کے سفیر کی پاکستان میں مسلسل غیرمعمولی سرگرمیاں تشویش ناک ہیں،بنو امیہ کی تعظیم نہیں کرسکتے،علامہ شہنشاہ نقوی

انہوں نے مزید کہا کہ مدبرانہ طریقہ سے اس فتنہ کا مقابلہ کریں گے ۔اس طرح کے سلسلہ چل نکلے تو بہت سے مقدسات ہمارے بھی ہیں جن کے خلاف بولنے پر ایف آر بن سکتی ہے ۔ علماء نے کہا کہ حضرت ابوطالب ہمارے لئے محترم ہیں ۔ کئی ایک مرتبہ بعض افراد نے ان کی شان میں گستاخانہ کلمات کہے ہیں لیکن کسی ایک کوبھی سزا نہیں دی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button