اہم ترین خبریںپاکستان

ڈیرہ بگٹی،لیویز اہلکاروں کی جانب سے شبیہ علم حضرت عباس ؑ کی بےحرمتی

عزاداران حسینیؑ کا کہنا ہے کہ ریاستی ادارے میں چھپے دہشتگرد عناصر کے خلاف بروقت سخت کارروائی نہیں ہوئی تو ہمارے جلوس عزا پورے بلوچستان بلکہ پورے پاکستان میں احتجاج کی شکل اختیار کر جائے۔

شیعیت نیوز: ریاستی ادارے ہی بنیادی مذہبی آزادی سے دشمنی پر اتر آئے، ڈیرہ بگٹی بلوچستان میں لیویز فورس کے اہلکاروں کی جانب سے شبیہ علم حضرت عباس علمدارؑ کی بے حرمتی،عزاداران حسینی ؑمیں شدید غم وغصہ ، وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سےتوہین کرنے والے اہلکاروں کی فوری برطرفی کا مطالبہ ۔

یہ بھی پڑھیں: سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کا شدیدبارشوں میں شہریوں وعزاداروں کی مشکلات پرتشویش کا اظہار

تفصیلات کے مطابق قصبہ زین لوٹی سوئی ضلع ڈیرہ بگٹی بلوچستان میں ریاستی سکیورٹی ادارے لیویز فورس کے اہلکاروں کی جانب سے شبیہ علم حضرت عباس ؑکی بے حرمتی کی گئی ، اس اقدام کے بعد مقامی مومنین اور عزاداروں میں شدید غم وغصہ اور بے چینی پائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہر قائد کے عزاداران حسینیؑ کے لئے بڑی خبر،مرکزی جلوس عزاکے روٹ کا اعلان

ذرائع کے مطابق عزاداران حسینی ؑ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال سے پرزورمطالبہ کیاہے کہ شبیہ علم حضرت عباس علمدار ؑ کی توہین میں ملوث لیویز اہلکاروں کو فوری برطرف کرکے تحقیقات کی جائیں اور انہیں قرار واقعی سزادی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: سربراہ شیعہ علماکونسل پاکستان علامہ ساجدنقوی کا علماء، ذاکرین، بانیان مجالس و عزاداران کے نام پیغام

ذرائع کے مطابق عزاداران حسینیؑ کا کہنا ہے کہ ریاستی ادارے لیویز میں چھپے دہشتگرد عناصر کے خلاف بروقت سخت کارروائی نہیں ہوئی تو ہمارے جلوس عزا پورے بلوچستان بلکہ پورے پاکستان میں احتجاج کی شکل اختیار کر جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button