اہم ترین خبریںایران

اب امریکہ سپر پاور نہیں رہا، محمد جواد ظریف

شیعت نیوز : ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ امریکہ کے غط اندازوں اور تخمینوں نے یہ واضح کر دیا کہ اب امریکہ سپر پاور نہیں رہا اور جامع ایٹمی معاہدے کے جنازے نے امریکہ کو شکست سے دوچار کر دیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکیوں نے سترہ سال پہلے اندازوں اور تخمینوں میں غلطی کی اور سلامتی کونسل کا حالیہ اجلاس ایسا نادر موقع تھا جس میں یورپ نے امریکہ کا ساتھ نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی ہمیشہ یہ کوشش رہی کہ ایران کے خلاف اسلحہ جاتی پابندیاں بحال رہیں مگر اسے اپنے اس مقصد میں ناکامی ہوئی اور اس سلسلے میں اسکی شکست ٹرمپ انتظامیہ کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے جن کا سلسلہ جامع ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے نکل جانے کے بعد شروع ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : اسلامی ممالک کو عرب امارات اور اسرائیل کی سازش کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ باقر قالیباف

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ نے سلامتی کونسل میں ایران مخالف قرارداد کی عدم منظوری سے خود کو مخمصے میں ڈال دیا، وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہے کہ اب دنیا کے حالات بدل چکے ہیں اور ہمیشہ عالمی برادری کے برخلاف چلنے کی کوشش کرتا ہے۔

خیال رہے کہ امریکہ نے ایران پر عائد اسلحہ جاتی پابندیوں میں مزید توسیع کے لئے ایک قرارداد سلامتی کونسل میں پیش کی تھی جو منظور نہیں ہوئی اور حتیٰ یورپی اتحادیوں نے بھی اس کا ساتھ نہیں دیا اور اسے اپنے مقصد میں تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکہ کی پیش کردہ ایران مخالف قرار داد کو امریکہ کے علاوہ صرف ٹیلسکوپک ملک جمہوریہ ڈومینیکن کا ووٹ ملا۔ اسکے علاوہ روس اور چین نے اسکی کھلی مخالفت کی جبکہ باقی گیارہ ممالک نے کہ جن میں امریکہ کے یورپی دوست بھی شامل تھے، ووٹنگ میں حصہ ہی نہیں لیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button